امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

امامت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

امامت
قرآن کریم:آج میں تمهارے دین کو کامل کردیا تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمهارے(اس)دین اسلام کو پسند کیا(مائده:3)
(۱)امام علی:امامت،امت کانظام هے۔
(۲)امام محمد باقر:اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر هے:نماز،زکات،روزه،حجاور ولایت۔لیکن جس قدر ولایت کے بارے میں تاکید کی گئی هے اتنی کسی اور چیزکے بارے میں نهیں۔
(۳)حضرت امام جعفرصادق:الله تعالیٰ ٰ اس شخص کے کسی بھی نیک وصالح عمل کو قبول نهیں فرمائے گا جو ایسے ظالم وجائر امام کی ولایت کو مانتاهوگا جسے خدانے مقرر نهیں کیا۔
(۴)امام موسیٰ کاظم:امامت،نوروروشنائی هے،کیونکه خداوندعالم ارشاد فرماتاهے فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ النُّورِ الَّذِي أَنْزَلْنا(تغابن:8)یعنی تم خدا،اس کے رسولﷺاور اس نور پر ایمان لاؤجسے هم  نےنازل کیا،امام نے فرمایا،وه نور امام هی تو هے۔
(۵)امام رضا:خداوند عالم نے حجة الوداع کے موقعه پر جو پیغمبراکرمﷺکی عمر مبارک کا آخری سال تھایه آیتالْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُم...‏کونازل فرمایا۔پس امامت دین کی تکمیل هے۔
(۶)امام رضا:یقیناًامامت اسلام کی بڑھنے پھیلنے والی جڑاور بلند هونے والی شاخ هے۔
(۷)امام رضا:امامت دین کی باگ ڈور،مسلمانوں کانظام،دنیاکی بهتری اور مومنین کی عزت هے۔
(90)امامت کی فضیلت نبوت پر
قرآن کریم:جب ابراهیم کو ان کے رب نے چندباتوں میں آزمایا اورانهوں نے پوری کردیں تو خدانے فرمایا:میں تم کو لوگوں کا پیشوابنانے والاهوں۔(بقره:124)
(۸)امام صادق:الله تعالیٰ ٰ نے حضرت ابراهیمکو نبی پهلے اپنا عبد(بنده)بنایا،رسول بنانے سے پهلے نبی بنایا،خلیل بنانے سے پهلے رسول بنایا اور امام بنانے سے پهلے خلیل بنایا اور جب یه تمام صفات ان میں جمع هوگئیں تو پھر الله نےان سے خطاب کرکے فرمایا:“میں تمهیں لوگوں کا امام و پیشوابناتاهوں...”
(91)حجت اور رهبرالهیٰ کی ضرورت
(۹)امام محمدباقر یا امام جعفرصادق:خداوندعالم نے زمین کو بغیر عالم کے نهیں چھوڑا،اگر ایسانه هوتا تو حق اور باطل کی پهچان نه هوسکتی۔
(۱۰)امام جعفرصادق:جب سے زمین کاوجود عمل میں آیا هے وه حجت خدا سے کبھی خاالی نهیں رهی،کیونکه جب بھی لوگ حق کو ختم کرنے کی کوشش کرتے هیں تو وه اسے زنده کرتاهے۔پھر آپ نے یه آیت تلاوت فرمائی يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُا نُورَ اللَّهِ بِأَفْواهِهِم‏(صف:8)یعنی وه لوگ اپنے منه سے(پھونک مار کر)خدا کے نور کو بجھانا چاهتے هیں...۔
(92)امام حجت هے اور اسکی معرفت ضروری هے
(۱۱)امام جعفرصادق:خداکی حجت خلق خداپر زنده امام کے بغیر قائم نهیں هوسکتی (حتی که)اس کی معرفت حاصل کی جائے۔
(93)حجت خدا کبھی پوشیده بھی هوتی هے

ماخوز از کتاب میزان الحکمہ

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک