ماہ صفر المظفر کے دسویں تاریخ کے اہم واقعات
ماہ صفر المظفر کے دسویں تاریخ کے اہم واقعات
بنی امیہ کے ساتویں حکمران سلیمان بن عبد الملک اموی کی وفات
آٹھویں اموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز اموی کی خلافت
4ھ – جنگ سَريِّہ " بئر المعونة "(معونہ نام کی کنواں کا مشہور واقعہ پیش آیا یہ جنگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھیجے ہوئے لوگوں اور مشرکین کے درمیان واقع ہوئی جس میں ۷۰ اصحاب رسول (ص) میں سے فقط ۳ زندہ بچے تھے
37ھ۔ جنگ صفین میں معاویہ ابن ابی سفیان کی فوج کا نیزوں پر قرآن پاک کو بلند کرنا
37ھ۔امام علی علیہ السلام کا معاویہ بن ابی سفیان کےساتھ مذاکرات کی منظوری اور ثالثی کی تجویز اشعث بن قیس نے دی تھی
169ھ۔ الہادی العباسی کی خلافت سنبھالنے کے بعد بغداد آمد
آیت اللہ ملا جعفر شریعت مدار تہرانی کی وفات (1263ھ)آپ روسی افواج کے خلاف جدوجہد کے علمبرداروں میں سے ایک تھے۔
آیت اللہ سید عبدالہادی شیرازی کی وفات (1382ھ) تشیع کے مشہورمراجع تقليد میں سے تھےجنہوں نے سوشلسٹ بعث پارٹی کی سرگرمیوں اور کمیونسٹ مخالف فتویٰ جاری کیا۔
آیت اللہ محمد باقر ملکی میانجی کی وفات (1419ھ) فقيه مجتہد،محقق قرآني ، نظرية التفكيكیہ کے مفکر اورکتاب مناهج البيان في تفسير القرآن کےمؤلف تھے