امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حضرت فاطمہ زہراء(سلام اللہ علیہا) کے چالیس گوہربار نورانی احادیث (قسط-1)

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

چهل حدیث نورانی از سخنان گهربار حضرت فاطمه زهرا س | 40 حدیث منتخب از حضرت  فاطمه س دخت پیامبراکرم ص

حضرت فاطمہ زہراء(سلام اللہ علیہا) کے چالیس گوہربار نورانی احادیث (قسط-2)
ترجمہ: یوسف حسین عاقلی پاروی
۱.بهترین جانشین  و خلیفہ پیغمبر(ص)
قال فاطمةُ(س):اُشهِدُ اللّه تَعالی لَقَد سَمِعتُهُ(ص) یقولُ: عَلِیٌّ خَیرُ مَن أخلُفُهُ فیکم، وهُوَ الإِمامُ وَالخَلیفَةُ بَعدی.
میں اللّه تَعالی کی گواہی دیتی ہوں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنی ہے کہ: علی وہ بہترین شخص ہے جسے میں تمہارے درمیان اپنا جانشین چھوڑرہاہوں اور وہ میرے بعد امام اور خلیفہ ہیں-( کفاية الأثر : ص ۱۹۹)
۲. حضرت فاطمه(س) پر دورد بھیجنا
قالَ لی رَسولُ اللّهِ(ص): یا فاطِمَةُ، مَن صَلّی عَلَیک غَفَرَ اللّهُ لَهُ، وألحَقَهُ بی حَیثُ کنتُ مِنَ الجَنَّةِ.
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا  فرماتی ہے: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ سلم) نے مجھ سے فرمایا: اے فاطمہ، جو بھی تم پر دورد بھیجے گا، پروردگار عالم اس کو بخش دے گا اور اسے جنت میں میرے ساتھ ملحق فرمائےگا ۔(کشف الغمّة : ج ۲ ص ۹۸)
۳. مؤمن کی نگاه، نورالہی
المُومنُ ینظُرُ بِنورِ اللّهِ تَعالی .
مؤمن، نورلہی سے دیکھتا ہے(عيون المعجزات : ص ۵۴)
۴. پاک دامن عورتوں کی غیبت سے پرہیز
جَعَلَ اللّهُ... اجتِنابَ القَذفِ حِجاباً عَنِ اللَّعنَةِ .
خداوند عالم نے تہمت لگانے[قذف:پاک عورتوں پر زنا کی تہمت] سے بچنے اور پرہیز کو واجب قرار دیا ہےتاکہ لعنت سے بچ سکیں[لعنت: رحمت حق اور پروردگار سے دوری]  یعنی مانع لعنت بن جائے۔(الاحتجاج : ج ۱ ص ۲۵۸ ح ۴۹)
۵.ایمان
فَرَضَ اللّهُ الإِیمانَ تَطهیراً مِنَ الشِّرک .
خداوندعالم نےایمان، کو شرک کی آلودگی سے پاک ہونےکےلئے واجب اور فرض قرار دیا ہے
(کتاب من لايحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۶. مال یتیم کھانے سے پرہیز
فَرَضَ اللّهُ... تَرک... أکلِ أموالِ الیتامی إجارَةً مَن الظُّلمِ .
اللہ تعالیٰ نے ناانصافی اور ظلم کو روکنے کے لیے یتیموں کےمال کھانے (کو ظلم اور حق کشی کہا)سے پرہیز کرنے کو واجب اور فرض قرار دای ہے۔(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۷. پیمائش اور پیمانے کو مکمل کرنا
فَرَضَ اللّهُ... تَوفِیةَ المَکاییلِ وَالمَوازینِ تَعییراً لِلبَخسَةِ .
خداوند عالم نے ترازو اور پیمانوں کی تکمیل کم فروخت کرنے والوں  کی بدصورتی کو ظاہر کرنے کا ذریعہ بنایا ہے
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۸. امامت اور الہٰی راہنما کی اطاعت
فِی الخُطبَةِ الفَدَکیةِ ـ : فَرَضَ اللّهُ... الطّاعَةَ نِظاماً لِلمِلَّةِ، وَالإِمامَةَ لَمّاً مِنَ الفُرقَةِ .
خطبه فدکیه میں ذکر ہےـ: پروردگار عالم نے اطاعت [خدائی رہنماؤں کی] ملتوں کے نظم نسق اور امامت کو تفرقہ اندازی سے بچنے اورروکنے کے لیے واجب قرار دیاہے۔(کتاب من لايحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۹.صبر
فَرَضَ اللّهُ... الصَّبرَ مَعونَةً عَلَی الاِستیجابِ .
خداوند نےصبر کو [دعاءو بلانے] جواب حاصل کرنے کے لیے ایک مدد گاربنایا۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۱۰.صله رحم
فَرَضَ اللّهُ... صِلَةَ الأَرحامِ مَنماةً لِلعَدَدِ .
خداوند عالم نے لوگوں کی ترقی اور مقرّرافراد کی نسلوں ّی اضافہ کے لیےصلہ ارحام کا حکم دیا ہے۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)

---

بقیہ احادیث کے لنکس:

قسط نمبر-۲:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1795

---قسط نمبر-۳:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1796

---قسط نمبر-۴:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1797

---

قسط نمبر-۱:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1794

--

قسط نمبر-۲:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1792

قسط نمبر-۳:

http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=1793

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک