امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حضرت فاطمہ زہراء(سلام اللہ علیہا) کے چالیس گوہربار نورانی احادیث (قسط-2

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

چهل حدیث نورانی از سخنان گهربار حضرت فاطمه زهرا س | 40 حدیث منتخب از حضرت  فاطمه س دخت پیامبراکرم ص

حضرت فاطمہ زہراء(سلام اللہ علیہا) کے چالیس گوہربار نورانی احادیث (قسط-2)
ترجمہ: یوسف حسین عاقلی پاروی
۱۱.روزه
فَرَضَ [اللّهُ]... الصِّیامَ تَثبیتاً للإخلاصِ .
خداوند تعالیٰ نے روزے کواستوارِ اخلاص کی تقویت کے لیے فرض کیا ہے۔
(علل الشرائع : ص ۲۴۸ ح ۲)
۱۲. فیصلے میں علادت اور انصاف
فَرَضَ اللّهُ... العَدلَ فِی الأَحکامِ إیناساً للرَّعِیةِ .
خداوند تعالیٰ نے لوگوں کے امن وامان  کے لیےاپنے فیصلوں میں عدالت اور عدل وانصاف کو واجب قرار دیا۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۱۳.امر به معروف
فَرَضَ اللّهُ... الأَمرَ بِالمَعرُوفِ مَصلَحَةً لِلعَامَّةِ.
خداوند عالم نےامر به معروف کو لوگوں اور معاشرے کی  اصلاح کےلئے، واجب قرار دیا ہے.
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۱۴.قصاص
فَرَضَ اللّهُ... القِصاصَ حَقناً لِلدِّماءِ .
خداوند نے قصاص کو خلقِ خدا کے خون کی حفاظت کے لئے واجب قرار دیا
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۱۵.وفا به نذر
فَرَضَ اللّهُ... الوَفاءَ بِالنَّذرِ تَعریضاً لِلمَغفِرَةِ .
خداوند نےنذر اور وفاء(وعدہ وفائی) کو مغفرت اور بخشش سے روشناس کرانے کےلئےواجب قرار دیا۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰)
۱۶.حج
فَرَضَ اللّهُ... الحَجَّ تَسنِیةً لِلدّینِ .
پروردگار تعالیٰ نے حج کو اسلام کی شان و شوکت کے لیے فرض کیا۔(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۱۷.عدالت
فَرَضَ اللّهُ... العَدلَ تَسکیناً لِلقُلوبِ .
خداوندعالم نےعدالت اور انصاف کودلوں کی تسکین اور آرامش کے لئےواجب قراردیا.
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۱۸.والدین کے ساتھ نیکی
فَرَضَ اللّهُ... بِرَّ الوالِدَینِ وِقایةً عَنِ السَّخَط .
پروردگار عالم نے والدین کے ساتھ نیکی اور اچھائی کو [پروردگارکی] ناراضگی سے بچنے کے لیے کرنا فرض کیاہے۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۱۹.جهاد
فَرَضَ اللّهُ... الجِهادَ عِزّاً لِلإِسلامِ .
خداوندعالم نے جهاد کو اسلام کی عزّت کےلئے، واجب قرار دیا ہے۔
(کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ح ۴۹۴۰)
۲۰. نماز اور تکبروحسد سے بچنا
فَرَضَ اللّهُ ... الصَّلاةَ تَنزیهاً عَنِ الکبرِ .
خداوندعالم نے نمازکوحسد اورکبرسے بچنے کےلئےواجب قرار دیا ہے
کتاب من لا يحضره الفقيه : ج ۳ ص ۵۶۸ ص ۴۹۴۰

 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک