امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

مردوں کے لیے سونے کے زیورآلات

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

مردوں کے لیے سونے کے زیورآلات
مسئلہ 2281: مرد کے لیے سونا اور اس کے زیور آلات پہننا جیسے سونے کی انگوٹھی ، یا رِنگ (Ring) ہاتھ میں پہننا ، یا سونے کی چین یا ہار گلے میں پہننا، یا سونے کی گھڑی ہاتھ میں پہننا، وغیرہ حرام ہے ، خواہ نماز میں ہو یا غیر نماز میں ہو اور ان چیزوں کے ساتھ نماز پڑھنا باطل ہے۔

مسئلہ 2282: مردوں کے لیے سونا حرام ہونے میں جس کی وضاحت گذشتہ مسئلے میں بیان کی گئ سونے کی قسموں میں کوئی فرق نہیں ہے خواہ زرد سونا ہو یا سفید سونا یا سرخ سونا البتہ توجہ ہونی چاہیے کہ پلاٹین سونا نہیں ہے بلکہ سونے کے علاوہ دوسرا مادہ ہے مردوں کےلیے اس کے استعمال میںكوئی حرج نہیں ہے ۔[233]

مسئلہ 2283: اگر کسی مرد کو معلوم نہ ہو کہ اس کی انگوٹھی یا رِنگ سونے کا ہے یا شک رکھتا ہو کہ سونے کا ہے یا نہیں اور اس کے ساتھ نماز پڑھے اور بعد میں متوجہ ہو کہ سونا تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئلہ 2284: اگر کوئی مرد بھول جائے کہ رِنگ یا انگوٹھی یا چین یا ہار سونے کا ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے اور بعد میں یا د آئے کہ سونے کا تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔

اسی طرح وہ مرد جو مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے سونا پہنتا رہا ہو تو اگر جاہل قاصر ہو (اپنے جہل میں معذور ہو) تو اس کی گذشتہ نمازیں صحیح ہیں، لیکن اگر جاہل مقصر ہو (اپنے جہل میں معذور نہ ہو)تو گذشتہ نمازوں کو اگر وقت ہے دوبارہ پڑھے اور اگر وقت گزر گیا ہے تو اس کی قضا بجالائے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک