امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

کونڈوں کی نیاز کے حوالے سے دس سوالات اور انکے جوابات*

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

کونڈوں کی نیاز کے حوالے سے دس سوالات اور انکے جوابات*
 
کیا یہ نیاز امام جعفرصادق علیہ السلام کے حکم سے دلائی جاتی ہے۔۔ ؟
جی نہیں ، ایسی کوئی روایت کسی امام سے نہیں ہے ۔۔۔
 البتہ مومنین کو کھانا کھلانا ایک اچھا عمل ہےجو آپ کسی بھی وقت کھلا سکتے ہیں جس کی فضیلت پر کافی روایات ہیں ۔۔۔ باقی یہ کونڈہ فقط پاک و ھند میں مرسوم ہے جو کسی کی اختراع اور بنی بنائی کہانی پر منتج ہوتا ہے

کیا یہ نیاز فقط رجب کے مہینہ میں اور 22 تاریخ کو دلائی جاتی ہے ؟
جی نہیں، کسی بھی دن اور کسی بھی مہینے دلائی جاسکتی ہے ۔۔
کیا اس نیاز کا کھانا گھر سے باہر لیجانا منع ہے ؟؟
ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔۔
کیا حیض و نفاس والی خواتین نیاز بنا اور کھا نہیں سکتیں یہانتک کہ قریب جانے کی بھی ممانعت ہے ؟؟
جی نہیں ایسی کوئی بات نہیں، حیض و نفاس والی خواتین بھی نیاز بنا بھی سکتی ہیں اور کھا بھی سکتی ہیں
کیا یہ نیاز مٹی کے برتنوں میں ہی قبول ہوتی ہے ؟
ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، کسی بھی پاک ، صاف برتن میں رکھیں، ان شاء اللّٰہ قبول ہوگی،
میٹھی ٹکیاں نہ بنائیں تو کیا نیاز قبول نہیں ہوگی ؟
ٹکیوں کے بغیر بھی بالکل قبول ہوجائیگی ان شاء اللّٰہ ۔۔ یہ صرف خود مخصوص کرلیا گیا ہے جیسے افطاری کے ساتھ سموسے پکوڑے لازم و ملزوم ہوگئے ہیں ۔۔
کیا نیاز کو صبح فجر کے وقت دینا ضروری ہے ؟
جی نہیں ، یہ ضروری نہیں ہے ، کسی بھی وقت دے سکتے ہیں
کیا لکڑہارے کی کہانی سننا ضروری ہے ؟
ایسی کسی کہانی کا قرآن و حدیث اور سیرت النبی اور اہل بیت علیہم السلام میں کوئی وجود نہیں ہے ۔۔ یہ اپنی بنائی ہوئی باتیں ہیں ۔۔

اگر کوئی یہ نیاز نہ کرسکے تو مولا اس سے ناراض ہوجاتے ہیں ؟
ایسی کوئی بات نہیں ۔۔ یہ اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ کریں یا نہ کریں ۔۔ اس میں کوئی مشکل نہیں ہے

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک