نکاح کی فضیلت پر40 احادیث
- شائع
-
- مؤلف:
- محمدی ریشهری، محمد -ترجمہ: تصدق حسین ہاشمی
- ذرائع:
- ماخوذ از کتاب: تحكيم خانواده از نگاه قرآن و حديث
نکاح کی فضیلت پر40 احادیث
تحریر: محمدی ری شہری
ترجمہ: تصدق حسین ہاشمی
1۔قال رسول اللہ صلى الله عليه و آله" : مَن كانَ عَلى ديني ودينِ داوودَ و سُلَيمانَ و إبراهيمَ ، فَليَتَزَوَّج إن وَجَدَ إلَى النِّكاحِ سَبيلاً"
ترجمہ:جوشخص میرے،داود،سلیمان اور ابراھیم کے دین پر ہے اسےچاہئیے کہ اگرقدرت ہوتونکاح کرلے۔
(كنز العمّال : ج 16 ص 280 ح 44466)
2قال رسول الله: "مَن أحَبَّ فِطرَتي فَليَستَنَّ بِسُنَّتي ، ومِن سُنَّتِي النِّكاحُ"
ترجمہ:جوبھی میرے آئین سےلگاؤ رکھتاہےاسے چاہئیےکہ میری سنت کی پیروی کرے،میری سنتوں میں سے ایک "نکاح"ہے۔
(الكافي: ج 5 ص 494 ح۱)
3.قال رسول الله: "تَزَوَّجوا فَإِنّي مُكاثِرٌ بِكُمُ الاُمَمَ غَدا فِي القِيامَةِ ، حَتّى إنَّ السِّقطَ لَيَجيءُ مُحبَنطِئا [5] عَلى بابِ الجَنَّةِ ، فَيُقالُ لَهُ : اُدخُلِ الجَنَّةَ ، فَيَقولُ : لا ، حَتّى يَدخُلَ أبَوايَ الجَنَّةَ قَبلي".
ترجمہ:نکاح کرو،کیونکہ قیامت کےدن دوسری امت کےسامنے تمھاری کثرت پرفخرکرونگا۔یہاں تک کہ وہ جنین جوسقط ہواہو،جوانتہائی افسردہ اورپریشانی کی حالت میں بھشت کے دروازے پرآئینگے،جب اسےکہاجائےگاکہ(بھشت میں داخل ہوجاو)تووہ کہےگاکہ:جب تک میرے والدین مجھ سے پہلے بھشت میں داخل نہیں ہونگے ،میں داخل نہیں ہونگا۔
(كتاب من لا يحضره الفقيه : ج 3 ص 383 ح 4344)
4.قال رسول الله:"النِّكاحُ مِن سُنَّتي ، فَمَن لَم يَعمَل بِسُنَّتي فَلَيسَ مِنّي ، وتَزَوَّجوا فَإِنّي مُكاثِرٌ بِكُمُ الاُمَمَ"
ترجمہ:نکاح کرنا میری سنت میں سے ہے،جومیری سنت پرعمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں ہے،نکاح کرو،کیونکہ میں دوسری امتوں کے سامنے تمھاری کثرت پر فخرکرونگا۔
(سنن ابن ماجة : ج 1 ص 592 ح 1846 عن عائشة ، كنز العمّال : ج 16 ص 271 ح 44407)
5. قال رسول الله:"" النِّكاحُ سُنَّتي ، فَمَن رَغِبَ عَن سُنَّتي فَلَيسَ مِنّي"
ترجمہ:نکاح میری سنت ہے،جو میری سنت سے روگردانی کرے وہ مجھ سے نہیں ہے۔
(جامع الأخبار : ص 271 ح 737 ، مجمع البيان : ج 8 ص 566 ، عوالي اللآلي : ج 3 ص 283 ح 12 كلاهما نحوه ، بحار الأنوار : ج 103 ص 220 ح 23)
6. الإمام عليّ عليه السلام :" تَزَوَّجوا "؛ فَإِنَّ رَسولَ اللّه ِ صلى الله عليه و آله قالَ : "مَن أحَبَّ أن يَتَّبِعَ سُنَّتي ، فَإِنَّ مِن سُنَّتِي التَّزويجَ"
ترجمہ:نکاح کرو:کیونکہ پیغمبراکرم ص فرماتے ہیں:جوبھی میری سنت سے لگاو رکھتاہے وہ میری سنت کی پیروی کرے،نکاح میری سنت ہے۔
(الكافي : ج 5 ص 329 ح 5)
7: رسول اللّه صلى الله عليه و آله : زَوِّجُوا " أياماكُم "؛ فَإِنَّ اللّه َ تَعالى يُحَسِّنُ لَهُنَّ في أخلاقِهِنَّ ، ويُوَسِّعُ لَهُنَّ في أرزاقِهِنَّ ، ويَزيدُهُنَّ في مُروآتِهِنَّ"
ترجمہ:کنوارے عورتوں کی شادی کراو،کیونکہ (اس کام سے)خداوند عالم اس کے اخلاق میں نکھارپیدا کرتاہے،اس کے رزق میں وسعت عطاکرتاہے اور اس کی جوانمردی میں اضافہ کرتاہے۔
(بحار الأنوار : ج 103 ص 222 ح 38 ،الجعفريات : ص 91 ، النوادر للراوندي : ص 178 ح 298 )
8.قال رسول الله: "رَكعَتانِ يُصَلّيهِمَا المُتَزَوِّجُ ، أفضَلُ عِندَ اللّه ِ مِن سَبعينَ رَكعَةً يُصَلّيها غَيرُ مُتَزَوِّجٍ"
ترجمہ:خداوند عالم کے نزدیک شادی شدہ کی دو رکعت نماز،غیر شادی شدہ کی ستر رکعت نماز سے بھتر ہے۔
(الخصال : ص 165 ، كتاب من لا يحضره الفقيه : ج 3 ص 384 ح 4346)
9.قال رسول الله:" رَكعَتانِ يُصَلّيهِمَا المُتَزَوِّجُ ، أفضَلُ مِن رَجُلٍ عَزَبٍ يَقومُ لَيلَهُ ويَصومُ نَهارَهُ"
ترجمہ:شادی شدہ مرد کی دو رکعت نماز،اس غیرشادی شدہ مرد سے بھتر ہے جوراتوں کو عبادت میں گزارے اور دن کوروزہ رکھے۔
(كتاب من لا يحضره الفقيه : ج 3 ص 384 ح 4347 ، الكافي : ج 5 ص 329 ح 6 ، تهذيب الأحكام : ج 7 ص 239 ح 1046 ، قرب الاسناد : ص 20 ح 67)
10.قال رسول الله:" المُتَزَوِّجُ النّائِمُ أفضَلُ عِندَ اللّه ِ مِنَ الصّائِمِ القائِمِ العَزَبِ "
ترجمہ:خداوندعالم کے نزدیک غیرشادی شدہ کی شب بیداری سے شادی شدہ کی نیند بھتر ہے۔
(جامع الأخبار : ص 272 ح 741 ، بحار الأنوار : ج 103 ص 221 ح 25)
11.قال رسول الله:من تزوج فقد اعطي نصف العبادة.
ترجمہ:جو شادی کرتاہے اسے نصف عبادت کاثواب عطاکردیاجاتاہے۔
(بحارالانوار،ج103)
12.قال رسول الله:من اعطي له خمسا............وحب أهل بيتي.
ترجمہ:جس کوبھی یہ پانچ چیزیں میسرہو،اسےاخروی امور کی انجامدہی میں کوتاہی کرنے کاکوئی بہانہ قابل قبول نہیں ہے۔1،بہترین بیوی،جو دنیاوی اور اخروی امور میں اس کی مددکرے۔2،نیک اور صالح اولاد۔3،اس کی معیشت اس کے اپنے شہر میں ہی ہو۔4،خوش خلقی کہ اس کے ذریعہ وہ دوسروں سے ہم نشینی کرتاہو۔5،میرے اھل بیت کی محبت۔
13.قال رسول الله:الزوجة.......علي دينه.
ترجمہ:فرمانبردار اور مطیع بیوی دینی امور میں مددگار ہے۔
(الفردوس،ج2)
14.قال رسول الله:ثلاثة أشياء لايحاسب عليهن ...............ويحصن بهافرجه.
ترجمہ:تین چیزوں کے بارے میں مومن سے سوال نہیں ہوگا،1۔وہ غذا جو وہ کھاتایے۔2۔وہ لباس جو وہ پہنتاہے۔3۔نیک اور صالح بیوی جو اس کی مددکرتی ہے اور اس کے ذریعہ پاک دامنی اختیار کرتاہے(یعنی گناھوں سے محفوظ رہتایے)۔
(الکافی،ج6)
15.قال رسول الله:من حق الوالد...........ويزوجه.
ترجمہ:تین چیزیں باپ پر اولاد کاحق ہے،اچھا نام رکھنا،اسے تعلیم دینااور جب وہ بالغ ہوجائےتواس کی شادی رچانا۔
(بحارالانوار،ج104)
16.قال رسول الله:حق الولد علي والده..............الي بيت زوجها.
ترجمہ:والد پر اپنی اولاد کا حق یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر اولاد بیٹی ہے تو اس کی ماں کا احترام کریں۔۔۔۔۔۔۔۔اور جتنی جلدی ہوسکے اس کو اپنے شوہر کے گھر روانہ کیں۔
(الکافی،ج6)
17.قال رسول الله:من بلغ ولده............فالإثم عليه.
ترجمہ:جس کی اولاد شادی کی عمر کوپہنچ جائےاور شادی کی قدرت بھی رکھتاہو(لیکن نہ کرے)اور اس کی اولاد سے گناہ سرزد ہوجائےتو وہ گناہ اس(باپ)کے گردن پر ہے۔
(کنزالعمال،ج16)
18.قال رسول الله:في التوراة مكتوب:..........فإثم ذالك عليه.
ترجمہ:تورات میں لکھاہواہےکہ:جس بیٹی کی عمر بارہ سال ہوجائےاور اس کی شادی نہ کرائےاور وہ گناہ میں مرتکب ہوجائے تو وہ گناہ اس پر(باپ)ہے۔
(کنزالعمال،ج16)
19.قال رسول الله:من زوج ينتا...............تاج الملك.
ترجمہ:جس نے اپنی بیٹی کی شادی کرادی،قیامت کے دن خدا اسے تاج شاہی پہنائےگا۔
(کنزالعمال،ج16)
20.قال رسول الله:من أنكح عبدالله..............تاج الملك.
ترجمہ:جو شخص خدا کی خوشنودی کے لئے کسی کی شادی کرادے،خدا تاج شاھی اس کے سر پر رکھ دیگا۔(کنزالعمال،ج15)
21۔قال امام الصادق:من زوج اعزبا............يوم القيامة۔
ترجمہ:جو کسی کنوارے کی شادی کرادئےتو وہ ان لوگوں میں سے ہوگاجن پر خدا اپنانظرکرم کرتاہے۔
(تھذیب الاسلام،ج7)
22۔قال امام الكاظم:ثلاثة يستظلون...........او كتم له سرا۔
ترجمہ:تین افراد ایسےہیں کہ جن پراس دن عرش الہی کاسایہ ہوگاجس دن عرش الہی کےعلاوہ اورکوئی سایہ نہیں ہوگا۔1۔وہ جواپنے مسلمان بھائی کی شادی کرائے،2۔وہ جو اس کی خدمت انجام دے،3۔اور وہ جو اس کے راز کو چھپاکر رکھے۔
(بحار الانوار،ج74).
23۔قال رسول الله:لعن الله المتبتلين........يقولون لا نتزوج.
ترجمہ:خدا ان مردوں اور عورتوں پرلعنت کرے جویہ کہتےہیں کہ ہم شادی نہیں کرینگے۔
(الفردوس،ج3)
24۔قال رسول الله:(مسند ابن حنبل عن سمره)ان النبي نهي عن التبتل۔
ترجمہ:مسند ابن حنبل میں سمرہ سے منقول ہے)پیغمبراکرم ص نے کنوارہ رہنے سے منع فرمایاہے۔
(مسندابن حنبل،ج7).
25۔قال امام الصادق:نهي رسول الله...........من الازواج.
ترجمہ:پیغمبراکرم ص نے عورتوں کو کنواری اور بغیر شوھر کے رہنے سے منع فرمایاہے۔
(الکافی،ج5
26۔قال رسول الله:(مسند ابن حنبل عن انس)كان رسول الله يأمر بالباءة........اني مكاثر بكم الانبياء يوم القيامة.
ترجمہ:(مسند ابن حنبل سے منقول ہے)رسول اللہ شادی کاحکم دیتے تھے اور کنوارہ رہنے سے منع فرماتے تھے،اور فرماتے کہ:مہربان اور زیادہ بچہ جننے والی عورت سے شادی کرو،کیونکہ قیامت کے دن دوسرے پیغمبران کے سامنے تمھاری کثرت پر میں فخر کرونگا۔
(کنزالعمال،ج7)
27۔قال رسول الله:خيار امتي المتأهلون،وشرار امتي العزاب.
ترجمہ:شادی شدہ افراد میری امت کے بھترین لوگ ہیں اور غیر شادی شدہ افراد میری امت کےبدترین لوگ ہیں۔
(بحارالانوار،ج103)
28۔قال رسول الله:رذال موتاكم العزاب.
ترجمہ:تمھارے مردوں میں سے پست ترین وہ ہے جوبغیر شادی کئے مرے۔
(تھذیب الاحکام،ج7)
29.قال رسول الله:مسكين مسكين رجل..........وان كان غنيا من المال،وقال:مسكينة مسكينة امرأة...........وان كانت غنية عن المال.
ترجمہ:وہ شخص مسکین ہے،مسکین ہے،جس کی بیوی نہ ہو۔پوچھاگیاکہ یارسول اللہ اگرچہ مالدار ہو؟فرمایا
(ہاں)اگرچہ مالدار ہو۔اور فرمایا:وہ عورت جس کا شوھر نہ ہو وہ مسکینہ ہے مسکینہ ہے۔پوچھاگیایارسول اللہ اگرچہ مالدار ہو؟فرمایا:(ہاں)اگرچہ مالدار ہو۔
(کنزالمال،ج16)
30:قال رسول الله:من كان موسرا.............فليس منا.
ترجمہ:جوشخص شادی کرنے کی قدرت رکھنے کے باوجود شادی نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
(کنزالمال،ج16)
31.قال رسول الله:لا صرورة في الاسلام.
ترجمہ:اسلام میں شادی سے اجتناب نہیں ہے۔(یعنی اسلام کی نقطہ نگاہ سےکسی کویہ حق نہیں ہے کہ وہ یہ کہے کہ میں شادی نہیں کرونگا)۔
(مسند ابن حنبل،ج1)
32.قال الامام الكاظم:جاء رجل الي ابي جعفر...........واني ابيت ليلة ليس لي زوجة.
ترجمہ:ایک مرد میرے والد محترم امام جعفرصادق کے پاس آیا۔آپ نے پوچھاکہ شادی کرلی ہے؟اس نے جواب دیاکہ نہیں۔(اس پر آپ نے )فرمایا:مجھے پسند نہیں ہے کہ دنیا کی ہرچیز میرے لئے میسر ہو لیکن ایک رات بھی بیوی کے بغیر گزاروں۔
(تھذیب الاحکام،ج7)
33.قال الامام علي:الانس في ثلاثة:الزوجة الموافقة،والولدالصالح،و الاخ الموافق.
ترجمہ:تین چیزیں انس و محبت کی بنیاد ہے:ہم خیال بیوی،اولاد صالح اور ساتھ دینے والا دوست۔
(غررالحکم،حکمت2109)
34.قال الامام زين العابدين:واما حق الزوجة............فإذا جهلت عفوت عنها.
ترجمہ:تمھاری بیوی کا تم پر حق یہ ہے کہ تم یہ جان لو کہ اس کو خداوند عالم نے تمھارے لئے آرام اور محبت کاذریعہ قرار دیاہے۔پس جان لو کہ پروردگار عالم کی طرف سےوہ ایک نعمت ہےکہ جس کے ذریعہ تم پر بڑااحسان کیا ہے۔پس اس کو عزیز رکھو اور اس کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آو۔اگرچہ اس پر تمھارا حق واجب تر ہے۔وہ یہ حق رکھتاہےکہ تم اس پر رحم کرو اور اس کے حوالہ سے دلسوزی اختیار کرو،کیونکہ وہ تمھارا گرویدا ہے،اسے کھلاو،لباس مھیا کرو اور اس سے اگر کوئی خطا ہوجائےتواسے معاف کردو۔
(رسالة الحقوق،حق الزوجة)
35.قال الامام الصادق:رحم الله عبدا.............وجعله القيم عليها.
ترجمہ:خدارحمت کرے اس شخص پر جواپنے اور اپنی بیوی کے درمیان تعلقات کو بہتر اور سنوارتاہے۔ایسی صورت میں خداوند عالم اس کی بیوی کے تمام امور اس کے اختیار میں دےدیتاہےاور اس کو اس کی بیوی کا سرپرست قرار دیتاہے۔
(مکارم الاخلاق)
36.قال رسول الله:لا تؤدي المرأة ..........حتي زوجها.
ترجمہ:بیوی جب تک اپنے شوہر کا حق ادا نہیں کرتی اس وقت تک خدا کا حق ادا نہیں کرپاتی۔
(مکارم الاخلاق)
37۔قال الامام الهادي:ان الله جل و عز جعل الصهر ................ان في ذالك لآيات للعالمين.
ترجمہ:خداوند عالم نے شادی کو دلوں میں الفت ومحبت اور نسبی رشتہ داری کا ذریعہ قرار دیاہےاور اسی کے ذریعہ رشتہ داریوں کو آپس میں ملایا اور اس کو مہرو محبت کا وسیلہ قرار دیا۔اس میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
(الکافی،ج5)
38۔قال رسول الله:مامن شاب تزوج...........فليتق الله العبد في الثلث الآخر.
ترجمہ:جب کوئی جوان اپنی جوانی میں شادی کرتاہے توشیطان فریاد کرتاہےکہ"وای ہو مجھ پر،وای ہو مجھ پر کہ اس نے اپنا نصف دین مجھ سے محفوظ کرلیا"۔پس انسان کو چاہئیے کہ اپنے نصف دین کے حوالے سے خدا سے ڈرتے رہیں۔
(بحار الانوار،ج103)
39۔ قال رسول الله:يامعشر الشباب.................فإنه له وجاء.
ترجمہ:اے جوانو!تم میں سے جو شادی کرنے کی استطاعت رکھتاہے وہ شادی کرلے کیونکہ یہ آنکھوں کو حرام سے بچاتاہے اور پاکدامنی عطاہوتی ہے اور جو شادی کی استطاعت نہیں رکھتا وہ روزہ رکھیں ،کیونکہ روزہ شھوتوں کوکم کرتاہے۔
(کنزالعمال،ج16)
40۔قال رسول الله:من تزوج ................فليتق الله في النصف الباقي.
ترجمہ:جو شادی کرتاہے وہ اپنا نصف دین کامل کرتاہے پس باقی دین کے حوالے سے خدا سے ڈرتے رہو۔
(کنزالعمال،ج16)
---
ماخوذ از کتاب : تحكيم خانواده از نگاه قرآن و حديث نویسنده : محمدی ریشهری، محمد جلد : 1
http://lib.eshia.ir/27310/1/30