صلوات باعث شفاعت ہے
- شائع
-
- مؤلف:
- عمار سالم سعد-ترجمہ: سید زائر حسین نقوی
- ذرائع:
- محمدو آل محمدعلیهم السلام پر صلوات کے فوائد
صلوات باعث شفاعت ہے
یعنی محمد و آل محمد علیهم السلام پر صلوات روز قیامت شفاعت کا ذریعه هے۔
جیسا که امام محمد باقر علیه السلام سے روایت هے که جسے آپ نے اپنے آباء و اجداد سے اور انھوں نے سرکار دوعالم صلىاللهعليهوآلهوسلم سے نقل کی که سرکارختمی مرتبتصلىاللهعليهوآلهوسلم نے فرمایا:’’اگر کوئی شخص یه چاهتا هے که میں قیامت میں اس کی شفاعت کروں اور وه مجھ سے توسل کرنا چاهتا هے تو اس کے لئے ضروری هے که میرے اهل بیت پر صوالت پڑھے اور انھیں خوش رکھے۔‘‘( وسائل الشیعه، باب۴۳، من ابواب الذکر، حدیث۵)
اور چونکه سب سے پهلے اور سب سے افضل شافع روز جزاء سرکار دوعالم صلىاللهعليهوآلهوسلم کی ذات گرامی هے، چونکه پروردگار عالم نے آپ صلىاللهعليهوآلهوسلم کو مقام شفاعت عطا کیا هے
( وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ) (سوره ضحی-۵ )
اور عنقریب تمهارا پروردگار تمهیں اس قدر عطا کرے گا که تم خوش هو جاؤ۔
اور ایسی بهت سی روایات هیں که جن سے یه معلو م هوتا هے که اهلبیت علیهم السلام روز قیامت گناهگار شیعوں کی شفاعت کریں گے۔
جیسا که امام صادق علیه السلام سے ایک روایت هے که جس میں آپؑ نے فرمایا:
’’خدا کی قسم هم قیامت کے دن اپنے گناهگار شیعوں کی شفاعت کریں گے یهاں تک که دشمن یه دیکھ کر کهے گا
(فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِينَ وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ ) (سوہ سعرا-۱۰۰ و ۱۰۱)
ایسی هی ایک حدیث سرکار دوعالم صلىاللهعليهوآلهوسلم سے هے که جس میں آپ صلىاللهعليهوآلهوسلم نے:
(وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ عَسَىٰ أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) (سورہ اسراء-۷۸)
کے ضمن میں فرمایا که یه وه مقام هے که جس میں میں اپنی امت کی شفاعت کروں گا(یعنی مراد شفاعت هے)۔
جس طرح سے حق شفاعت سرکارصلىاللهعليهوآلهوسلم کو حاصل هے اسی طرح حق شفاعت اهلبیت عصمت و طهاعت علیهم السلام کو بھی حاصل هے جو که روز قیامت مخلوقات پر گواه هوں گے اس لئے که یه سب ایک هی نفس هیں اور سب کے نور کو پروردگار عالم نے اپنے نور سےخلق فرمایا هے۔
اور ان میں صدیقه طاهره حضرت فاطمة الزهراء سلام الله علیها کی ذات گرامی بھی هے۔
ممکن هے که یه سوال کیا جائے که کیسے صلوات محمدؐ و آل محمد علیهم السلام پر موجب شفاعت هے!
تو اس کا جواب یه هوگا که ذکر صلوات سب سے افضل و بهتر هدیه هے که جو هم اهلبیت عصمت و طهارت علیهم السلام کی خدمت میں پیش کر سکتے هیں اور یه وه ذوات مقدسه هیں که جو معدن(کان) کرم هیں اور صلوات پڑھنے والے کو جس وقت سخت ضرورت هوگی (قیامت کے دن) اس وقت یه حضرات اسکی مدد کریں گے۔
(میزان الحکمة،۵،۱۲۲)
http://alhassanain.org/templates/Capusan/images/icons/pdf.png