امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

نفرتوں کے بیج ❣️

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

نفرتوں کے بیج ❣️

 ہمارے فلاں  ( رشتہ دار)  نے میرے ساتھ ایسے کیا ۔۔

تمھارے فلاں  ( رشتے دار)  نے ہمارے ساتھ ویسا کیا ۔۔������

گھر کے رشتوں سمیت ارد گرد کے تمام رشتوں کے متعلق ھم اکثریت سے

بے بہا منفی  جُملے ہیں،

جو بول بول کر ہم اپنی اولادوں کے دِل میں نفرت کے  بیج  بوتے چلے جا رہے ہیں ۔ ������

اور ہوتا یوں ہے کہ

وقت کے ساتھ ساتھ نفرت کے یہ بیج ایک بڑا درخت بن جاتے ہیں  اور بچوں کے مَن  میں اپنی جڑیں بہت مضبوط بنا لیتے ہیں ۔ ������

لیجیے !

اب ” نفرت “ بچوں کی شخصیت کا ایک مستقل حِصہ بن گئی ۔

اب یہ نفرت بچوں سے اُن کا بچپن بھی چھین لے گی،  بڑا ہونے پر رشتے بھی اور مزاج سے صِلہ رحمی کا جذبہ بھی ۔ ❣️

صاحبو !

رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں ، اپنے بچوں پر ایک مہربانی ضرور کیجیے کہ

اپنی اَنا کی تسکین کی خاطر اُن سے رشتے تو نہ چھینیے ۔

ان کے مَن میں محبت اور خیر خواہی کے بیج بوئیں تاکہ ان کی زندگی محبت کے پھولوں سے سدا مہکتی رہے ۔❣️

ہم منفی اور مثبت سوچ اپنا کر لوگوں کو چھوڑیں ،اپنوں میں اپنا کردار داغ دار کر رہے ہیں، اور ایسا کرنے سے نبی صلی نے بھی منع فرمایا ہے ❣️

اچھا سوچیں

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک