امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حاملہ ہونےکے لئے مجرب، دعاء اور نماز

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

حمل کے لئے مجرب اورطاقتوراسلامی دعائیں اور نماز

ترجمہ: یوسف حسین عاقلی


مجرب عمل
حاملہ ہونے کے لئے سب سےبہترین آزمودہ ، نماز اوردعاء کیا ہے؟
جواب:
شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور کتاب:"مصباح المتهجد" میں  محمد بن مسلم سے مروی ہے کہ انہوں نے أبي جعفر(ع) یعنی امام باقرعلیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا:
کوئی بھی  شخص اولاد کی نعمت چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ جمعہ کے بعد دو رکعت نماز اداء کرے، جس کی رکوع اور سجدے کو طول دے اور پھرکہے:
اللهمَّ إنِّي أسألُك بما سألك به زكريا (ع) إذ ناداك:﴿ ... رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ﴾ (۱) اللهمَّ فهبْ لي ذريَّةً طيِّبة إنَّك سميع الدعاء، باسمك استحللتُها وفي أمانتك أخذتُها، فإنْ قضيتَ في رحمِها ولدًا فاجعلْه غلامًا مباركًا زكيًّا ولا تجعلْ للشيطان فيه نصيبًا ولا شركًا". (۲)

کتب اربعہ میں سے ایک عظیم کتاب:كتاب"من لا يحضره الفقيه" میں امام  زين العابدين (علیہ السلام)" سے ایک روایت نقل ہوئی ہے آپ علیہ السلام  نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا:

اولاد کی نعمت  کی حصول کےلئے کہو:
﴿ ... رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ﴾  (۱) واجعل لي من لدنك وليًّا يبرُّ بي في حياتي، ويستغفرُ لي بعد وفاتي واجعلْه خلقًا سويًّا ولا تجعل للشيطان فيه شركًا ولا نصيبًا، اللهمَّ إنِّي أستغفرك وأتوبُ إليك إنك أنت الغفور الرحيم"
 ستر مرتبہ،
کیونکہ جو کوئی اس کی  زیادہ تلاوت کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو اپنی تمنا کے مطابق مال  و دولت، اولاد اور دنیا و آخرت کی خیر وبرکت اور بھلائیاں نصیب فرمائے گا،

کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا * يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا * وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا ﴾ "(۳-و ۴)
كتاب مقدس"اصول الكافي " میں امام باقرعلیہ السلام سےمروی ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا: 

طلب اولاد کے لئے ہر شب و روز  ستر(۷۰) مرتبہ " سُبْحَانَ اللَّه " کہو اور دس(۱۰) مرتبہ استغفار «أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ» یا «أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ رَبِّي وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» پھر نو(۹) مرتبہ " تسبح پڑھیں اس کےبعد ایک مرتبہ استغفار «أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ» یا «أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ رَبِّي وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» کہیں اس کے بعد اس کلام الہی کی تلاوت کریں
﴿ ... اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا * يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا * وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا ﴾ " (۳ - و ۵ و ۶)

---
1. القران الكريم: سورة الأنبياء (21)، الآية: 89، الصفحة: 329.
2. مصباح المتهجد -الشيخ الطوسي- ص378.
3. القران الكريم: سورة نوح (71)، الآيات: 10 - 12، الصفحة: 570.
4. من لا يحضره الفقيه -الصدوق- ج3 / ص474.
5. الكافي -الكليني- ج6 / ص8.
6. المصدر: موقع سماحة الشيخ محمد صنقور حفظه الله.

 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک