اللہ کی واضح نشانیوں کو چھپانے والوں پر لعنت
سورہ بقره، آیت ۱۵۹
"إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَ آلهدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ أُولٰئِكَ يَلْعَنُهم الله وَ يَلْعَنُهم اللاَّعِنُونَ "
جولوگ ہماری نازل کردہ واضح نشانیوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم کتاب میں انہیں لوگوں کےلیے کھول کر بیان کر چکےہیں، تو ایسے لوگوں پر اللہ اور دیگر لعنت کرنے والے سب لعنت کرتے ہیں۔
گناہان کبیرہ ( برے گناہوں) میں سے ایک جو تمام لوگوں کےگمراہی اور ضلالت کےباعث بنتے ہیں وہ حق و حقایق ، دستورات الہی اور خصوصاً دوسرے لوگوں سے امر ولایت اور سرپرستی امت کو چھپاناہے۔
اسی لئے چند احادیث میں خصوصیت کےساتھ ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کےبارے میں ذکر آیا ہے اصل میں وہ احادیث جو اس آیہ مجیدہ کی تفسیر کےبارے میں ہیں بعض منحرف، کج فکر لوگ مختلف تو جیہات کےذریعے اپنے مرضی اور دلخواہ تفسیر بیان کرتے ہیں حالانکہ یہ لوگ اصل حقایق سے چشم پوشی اور اصل حقیقت کو پنہان کرتے ہیں تاکہ عوام الناس اصل حقایق کےآشکار ہونے اور اطاعت حق سے دور رہیں۔
«عن حمران عن ابى جعفرعليه السلام في قول الله: إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ ما أَنْزَلْنا مِنَ الْبَيِّناتِ وَآلهدى مِنْ بَعْدِ ما بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتابِ يعنى بذلك نحن والله المستعان»۔
تفسير نور الثقلين، ج1، ص، 149۔
جناب حمران ابن اعین( رض) امام باقرعلیہ السلام سے روایت نقل کرتے ہیں کہ امام علیہ السلام اس آیہ مجید"ما أَنْزَلْنا مِنَ الْبَيِّناتِ وَ آلهدى" (یعنی جو ہدایت اور بینات ہم نے نازل کی)کےبارے میں فرماتے ہیں : چنانچہ جوکچھ ہمارے خاندان ( اہلبیت علیہم السلام) کےبارے میں نازل ہوئی ہیں خداوندعالم سے مدد و نصرت کےطلبگار ہوں۔
« عَنِ ابْنِ أَبِي عمية [عُمَيْرٍ] عَمَّنْ ذَكَرَهُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله ع «إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ ما أَنْزَلْنا مِنَ الْبَيِّناتِ وَ آلهدى» فِي عَلِيٍّ ع»
كتاب التفسير العیاشی،ج1،ص71۔
کسی دوسری حدیث میں امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جو کہ برہان ، دلیل اور ہدایت(واضح نشانیاں) علی ابن ابی طالب علیہ السلام کےبارے میں نازل ہوئی ہے ان کو چھپاتے (کتمان) ہیں ۔
نیز مختلف احادیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ خدانے جس حق کےچھپانے اورکتمان کرنے پر لعنت کی ہے اس سے مراد و ہی لوگ ہیں جو اہل بیت عصمت و طہارت کےولایت کےحق اور حقایق سے چشم پوشی اور چھپاتے ہیں ( پس اسی پر خدا اور لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے)۔
تفسیر برھان، ج1، ص171۔