قرآن کا حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)کی زندگی میں کردار (دوسراحصہ)
قرآن کا حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)کی زندگی میں کردار (دوسراحصہ)
پروگرام: سمت خدا (ایرانی ٹی وی چینل3)
موضوع: قرآن کا حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)کی زندگی میں کردار(پہلا حصہ)
میزبان: شریعتی
مہمان: حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی
فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا)یہ پوچھنے آئیں کہ آپ کیوں رو رہے ہیں؟
جیسے ہی فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا)نے یہ دو آیات سنیں،:
«وَ إِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ،لَها سَبْعَةُ أَبْوابٍ لِكُلِّ بابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ»
جیسے ہی فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا)بیٹھی ہوئی تھیں
« قَالَ: فَسَقَطَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَامُ عَلَى وَجْهِهَا»
اثر کی شدت سے ان کا چہرہ مبارک زمین سے جا لگا۔
عذاب کی دو آیات، اور وہ بھی کفار کے عذاب کی۔ حضرت زہراؑ والد کی تسلی دینے آئی تھیں، جب انہوں نے اہل عذاب کا عذاب سنا تو اپنے چہرہ مبارک کے بل زمین پر گر گئیں۔
امیرالمومنین نے ایک جملہ کہا۔
سلمان نے ایک جملہ کہا۔ جب قیامت کے عذاب کی پہلی آیت سنی تو ہر صحابی نے ایک ایک جملہ کہا۔ یہ آیات قرآن کا اثر ہے۔ کیا واقعی ایک آیت قرآن انسان کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے؟
ہاں۔ سورہ مبارکہ حشر کی آخری آیات تمام ناظرین کو یاد ہوں گی۔
«لَوْ أَنْزَلْنا هذَا الْقُرْآنَ عَلى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خاشِعاً مُتَصَدِّعاً مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ» (الحشر:21)
اللہ ہم سے یہ توقع رکھتا ہے۔ فرماتا ہے: اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو
«لَرَأَيْتَهُ خاشِعاً»
پہاڑ پر اثر کرتا۔
کبھی کبھی حضور نبی کریم ﷺ کے سامنے قرآنی مجالس منعقد ہوتی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے، اصحاب بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ کوئی شخص قرآن کی تلاوت کر رہا تھا اور باقی سب سن رہے تھے۔
رسول خدا ﷺ نے تعجب فرمایا۔ ارشاد فرمایا: "یہ کس قسم کی قرآنی مجلس ہے؟
" لوگوں نے عرض کیا: "اس میں کیا حرج ہے؟
وہ قرآن پڑھ رہے ہیں اور ہم سن رہے ہیں۔
" آپ ﷺ نے فرمایا: "تم کس چیز کو سن رہے ہو؟
«أين البکاء»
تمہارا رونا کہاں ہے؟
بعض قرآن کی آیات سے انسان کے آنسو خوف سے جاری ہونے چاہئیں۔ بعض قرآن کی آیات سے انسان کے آنسو شوق و محبت سے جاری ہونے چاہئیں۔"
سورہ مبارکہ انفال کی ابتدائی آیات میں ہے:
«إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ»
مومن کون ہے؟
«إِذا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آياتُهُ زادَتْهُمْ إِيماناً وَ عَلى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ» (انفال/2)
"جب ان پر اس (اللہ) کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو وہ ان کے ایمان میں اضافہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔"
یہ نہیں کہ اولاً ہمارے پاس تلاوت ہی نہ ہو اور جب ہو تو ہم پر کوئی اثر بھی نہ کرے۔ اگر ہم نے قرآن کے ساتھ یہ مراحل طے کر لئے، یعنی ہم نے قرآن کی تلاوت کی، ہم اس مقام پر پہنچ گئے کہ قرآن کے ساتھ بات کریں، قرآن کا اثر ہماری زندگی میں ہو، تو پھر چوتھا مرحلہ قرآن کے ساتھ موت اور قرآن کے ساتھ حشر (اٹھائے جانے) کا ہے۔
اب ہم اپنی دعاؤں میں رسمی طور پر کچھ کہتے ہیں:
"پروردگارا! ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ، قرآن کے ساتھ موت دے، قرآن کے ساتھ اٹھا"۔
ہم کہاں قرآن کے ساتھ زندہ تھے کہ قرآن کے ساتھ مریں؟
اگر ہم قرآن کے ساتھ زندہ تھے، تو یقیناً ہم قرآن کے ساتھ ہی مریں گے۔
لیکن اگر ہم زندگی میں قرآن سے مانوس نہیں تھے، تو میں قرآن کے ساتھ کیسے مروں گا؟
میں قرآن کے ساتھ کیسے اٹھایا جاؤں گا؟
میں ایک سوال پوچھتا ہوں۔
کسی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں قرآن کے ساتھ نہیں مرنا چاہیے؟
کیا موت کے وقت ہمیں لا الہ الا اللہ نہیں کہنا چاہیے؟
کیا ہمیں مومن ہو کر دنیا سے نہیں جانا چاہیے اور شہادتین نہیں کہنی چاہئیں؟
کیا مرنے والے کے پاس قرآن پڑھا جائے؟
سوال ہے: اے اللہ! تو ہم سے کیسے توقع رکھتا ہے کہ ہم ایمان کی حالت میں دنیا سے جائیں؟
کیا موت کے لمحات، سکرات موت نہیں ہیں؟
قرآن کہتا ہے:
« وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ» (ق/19)
"اور موت کی بے ہوشی (سکرات) آ پہنچی، یہی وہ (چیز) ہے جس سے تو بھاگتا تھا۔"
سکرہ (بے ہوشی) کی وہ حالت ہے جب انسان ہوشیاری اور بے ہوشی کے درمیان ہوتا ہے۔
نہج البلاغہ میں امیرالمومنین علیہ السلام نے تفصیل سے بیان فرمایا ہے:
«اجْتَمَعَتْ عَلَيْهِمْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ وَ حَسْرَةُ الْفَوْت» (نہج البلاغہ/ص159)
"ان پر موت کی بے ہوشی اور موقع کے گزر جانے کا پچھتاوا جمع ہو گیا۔"
میں اس حالت میں ہوں کہ میری مکمل ہوشیاری نہیں ہے۔ اے اللہ! کیا تو انصاف کرتا ہے؟
میں سکرہ (نیم بے ہوشی) کی حالت میں ہوں۔ میری ہوشیاری مکمل نہیں ہے۔ پھر بھی تو کہتا ہے: مسلمان ہو کر مر۔ لا الہ الا اللہ کہہ کر مر؟
پھر بھی تو کہتا ہے: شہادتین درست طریقے سے کہو؟
یہ ایک اہم سوال ہے اور اس کا جواب ایک لفظ ہے۔ سکرات موت میں انسان کا دماغ کام نہیں کرتا۔ تمہارا حق ہے، یہ سکرہ (نیم بے ہوشی) ہے۔ بے ہوشی ہے۔ لیکن انسان کی ملکات کام کرتی ہیں۔ ملکات کیا ہیں؟
وہ چیزیں جن سے ہماری پوری عمر کا سروکار رہا۔ وہ چیز جو ہماری زندگی کا ملکہ (عادتِ ثانیہ) بن گئی ہو جس سے ہم رات دن مانوس رہے۔ اگر قرآن ہماری زندگی کا ملکہ ہو، تو یقیناً موقع مرگ پر بھی ہم ایمان کی حالت میں دنیا سے جائیں گے۔ اگر ایمان ہماری زندگی کا ملکہ تھا، تو یقیناً وقت مرگ بھی ہم لا الہ الا اللہ کہیں گے۔
وہی شخص کہہ سکتا ہے:
"خدایا! ہمیں قرآن کے ساتھ موت دے" جو قرآن کے ساتھ زندگی گزارے۔ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے قرآن کے ساتھ زندگی گزاری۔ اسی لئے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے امیرالمومنین علیہ السلام کو وصیت فرمائی کہ :
«إِذَا أَنَا مِتُّ فَتَوَلَّ أَنتَ غسْلِی وَ جَهِّزْنِی وَ صَلِّ عَلَیَّ وَ أَنْزِلْنِی قبْرِی وَ أَلْحدْنِی وَ سَوِّ الترَابَ علَیَّ وَ اجلِسْ عِنْدَ رَأْسِی قُبَالَةَ وَجْهِی فَأَکثِرْ منْ تلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَ الدُّعَاءِ فَإِنَّهَا سَاعَةٌ یحْتَاجُ الْمَیتُ فِیهَا إِلَی أُنْسِ الْأَحْیاءِ وَ أَنَا أَسْتَوْدِعُک اللَّه تعَالَی وَ أُوصِیک فِی وُلْدِی خَیراً"( بحار الانوار، ج 79، ص 27)
جب تم مجھے دفن کر دو تو میری قبر کے پاس سے واپس نہ آنا۔
" اگر ہمیں میت کے چہرے کے سامنے بیٹھنا ہو تو ہمیں خود قبلہ کی طرف پیٹھ کرنی پڑے گی۔ میت کو قبلہ رخ دفن کیا جاتا ہے "۔
میرے چہرے کے سامنے بیٹھنا اور وہاں میرے لئے قرآن پڑھنا۔"
« وَاجلِسْ عِنْدَ رَأْسِی قُبَالَةَ وَجْهِی فَأَکثِرْ منْ تلَاوَةِ الْقُرْآنِ »
آپ ﷺ نے فرمایا: "علی جان! میری قبر کے سرہانے بیٹھنا!
« قُبَالَةَ وَجْهِی »
میرے چہرے کے سامنے۔
سوال: اب یہ رسم ہے کہ سب لوگ اپنے مردوں کے لئے قرآن کی تلاوت کرتےہیں۔ کیا یہ سب کے لئے مفید ہے؟
میں نہیں جانتا۔
جو شخص زندگی میں ایک بار بھی قرآن کی طرف نہیں پلٹا، جس کی زندگی میں قرآن کی تلاوت نہیں ہوئی، جس نے قرآن کی آیات پر عمل نہیں کیا، جس نے ہر قسم کی فسق و فجور کیا، کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کی موت پر یا اس کی قبر کے پاس قرآن کی آیات پڑھنا اسے فائدہ پہنچائے گا؟
میں نہیں جانتا!
لیکن اگر کوئی قرآن کے ساتھ زندگی گزارے۔ ایک بزرگانِ دین میں سے ایک بزرگ فرماتے تھے:
"کچھ لوگوں کے لئے دین ان کی زندگی کے مرکز (متن) میں ہوتا ہے اور کچھ کے لئے حاشیے میں۔
کچھ لوگ اپنی ہر چیز کو دینداری کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔
یہ ہمارا کاروبار ہے، دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
یہ ہمارا پیشہ ہے، دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
یہ ہماری دوستی ہے، دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
فلاں میڈیا کا پروگرام، ہمارا دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
گھر میں ہمارا اخلاق، دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
فلاں شخص کے ساتھ آنا جانا، دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
(ایسے لوگوں کے لئے) دین ان کی زندگی کے مرکز میں ہے۔
" جہاں دین ان کی اپنی خواہشات کو نقصان نہیں پہنچاتا، وہ عمل کرتے ہیں۔ جہاں نقصان پہنچاتا ہے تو ان کی اپنی خواہشات مقدم ہوتی ہیں۔
تو کیا یہ لوگ کہہ سکتے ہیں:
"آقا! کیا ہم کہہ سکتے ہیں: خدایا! ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ اور قرآن کے ساتھ موت دے؟"
ایک دفعہ آیت اللہ جوادی آملی(دام ظلہ) فرماتے تھے:
"مجھے تعجب ہوتا ہے کہ کچھ لوگ رات کو کوئی خواب دیکھتے ہیں تو صبح پریشانی کے ساتھ اس کی تعبیر ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔
یا تو وہ تعبیر خواب کی کتاب اپنے پاس رکھتے ہیں یا فون کرتے ہیں۔
وہ فرماتے تھے: ہماری جو پوری دن بیداری کی حالت جھوٹ ہے، تو پھر تم کیسے توقع رکھتے ہو کہ ہمارا خواب سچا ہو؟
ہماری بیداری جھوٹ ہے، تو کیا ہمارا خواب سچا ہے؟
تو بیداری میں جھوٹ بولتا ہے۔ تو پھر تعبیر خواب کے پیچھے کیوں بھاگتا ہے؟
تو جو بیداری میں جھوٹ بولتا ہے، تو کیا تیرا خواب خوابِ صادقہ ہے؟
" ہاں، اگر کسی کی بیداری درست ہو تو اس کا خواب بھی درست ہوگا۔ اگر ہم نے قرآن کے ساتھ زندگی گزاری، تو ہم قرآن کے ساتھ مریں گے اور قرآن کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔
پس حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں قرآن کا کردار، زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں قرآن کی تلاوت، قرآن کے ساتھ بات چیت،
قرآن کی آیات کا اثر تیسرا مرحلہ ہے۔
قرآن کی آیات کا وہ اثر ہے جو انفاق کراتا ہے۔ قرآن کی آیات کا وہ اثر ہے جو (حضرت زہرا) نابینا (مرد) سے اپنے آپ کو چھپاتی ہیں۔ قرآن کی آیات کا وہ اثر ہے کہ جب آپ خطبہ دینا چاہتی ہیں تو
« عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ : لَمَّا بَلَغَ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلاَمُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَدْ أَظْهَرَ مَنْعَهَا فَدَكَ لاَثَتْ خِمَارَهَا عَلَى رَأْسِهَا وَ اِشْتَمَلَتْ بِجِلْبَابِهَا» (الطرائف في معرفة مذاهب الطوائف، الجزء۱، الصفحة۲۶۳- الخطبة الفدكية)
اس پوشش کے ساتھ مسجد النبی میں آتی ہیں۔
اور چوتھا مرحلہ قرآن کے ساتھ موت اور قرآن کے ساتھ حشر ہے۔
اگر فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا قرآن کے ساتھ محشور نہیں ہوں گی، تو پھر کون قرآن کے ساتھ محشور ہوگا؟
شریعتی: یہ ایک اچھا جھٹکا تھا جو ہم سب کے لیے تھا اور ہم نے اچھی باتیں سنی ہیں۔ ان شاء اللہ ہم بھی اپنی زندگی قرآن کے مطابق بسر کریں گے۔ میں صرف حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا)سے ایک بات کہنا چاہوں گا
اور وہ یہ کہ اگرچہ ہماری دنیا آپ کے لائق نہ تھی لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ قرآن کی تلاوت آپ کی خوشیوں میں سے ایک تھی، اور ہم بھی ان دنوں قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں اور اسے آپ کی بلند و آسمانی روح کے نام کر رہے ہیں، ان شاء اللہ آپ بھی اپنی مادرانہ نظر کرم سے ہمیں محروم نہیں کریں گی۔
آج قرآن کریم کا صفحہ 505، سورۂ مبارکہ احقاف کی آیات 21 تا 28 آج کے دن خدا کی جانب سے تلاوت کی جائیں گی۔
«وَ اذْكُرْ أَخا عادٍ إِذْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ بِالْأَحْقافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ إِنِّي أَخافُ عَلَيْكُمْ عَذابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ «21» قالُوا أَ جِئْتَنا لِتَأْفِكَنا عَنْ آلِهَتِنا فَأْتِنا بِما تَعِدُنا إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ «22» قالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ وَ أُبَلِّغُكُمْ ما أُرْسِلْتُ بِهِ وَ لكِنِّي أَراكُمْ قَوْماً تَجْهَلُونَ «23» فَلَمَّا رَأَوْهُ عارِضاً مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قالُوا هذا عارِضٌ مُمْطِرُنا بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهِ رِيحٌ فِيها عَذابٌ أَلِيمٌ «24» تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ رَبِّها فَأَصْبَحُوا لا يُرى إِلَّا مَساكِنُهُمْ كَذلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ «25» وَ لَقَدْ مَكَّنَّاهُمْ فِيما إِنْ مَكَّنَّاكُمْ فِيهِ وَ جَعَلْنا لَهُمْ سَمْعاً وَ أَبْصاراً وَ أَفْئِدَةً فَما أَغْنى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لا أَبْصارُهُمْ وَ لا أَفْئِدَتُهُمْ مِنْ شَيْءٍ إِذْ كانُوا يَجْحَدُونَ بِآياتِ اللَّهِ وَ حاقَ بِهِمْ ما كانُوا بِهِ يَسْتَهْزِؤُنَ «26» وَ لَقَدْ أَهْلَكْنا ما حَوْلَكُمْ مِنَ الْقُرى وَ صَرَّفْنَا الْآياتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ «27» فَلَوْ لا نَصَرَهُمُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ قُرْباناً آلِهَةً بَلْ ضَلُّوا عَنْهُمْ وَ ذلِكَ إِفْكُهُمْ وَ ما كانُوا يَفْتَرُونَ «28»
شریعتی: ان شاءاللہ ہماری زندگی کے لمحات قرآن کریم کے نور اور حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کے نور سے منور ہوں۔ آپ کی گفتگو کا حسن ختام سنتے ہیں۔
حاج آقائے حسینی: امیرالمومنین خطبہ 202 نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں کہ جب حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کو دفن کیا گیا تو امیرالمومنین نے رسول اللہ ﷺ سے درد بھری گفتگو کی۔ میں اس کا کچھ حصہ پڑھتا ہوں۔
جب حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) کے جسم اطہر کو دفن کیا گیا،
روایت ہے کہ حضرت (علی علیہ السلام) نے اپنا ہاتھ قبر کی مٹی سے ہٹایا،
«هَاجَ بِهِ الْحُزْنُ فَأَرْسَلَ دُمُوعَهُ عَلَى خَدَّيْهِ»
یعنی تمام دنیا کے غم امیرالمومنین کے دل پر ٹوٹ پڑے۔ جب تک انسان اپنے عزیز کو دفن نہیں کرتا، اسے یقین نہیں آتا۔ جب دفن کر دیا تو انہوں نے پیغمبر ﷺ سے درد دل بیان کرنا شروع کیا۔
«السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ»
یہ الفاظ امیرالمومنین(علیہ السلام) کے نہج البلاغہ کے خطبہ 202 میں ہیں۔
کوئی اور نہیں تھا جس سے امیرالمومنین(علیہ السلام) درد دل کر سکتے۔ بچے نہیں تھے یا اگر تھے تو چھوٹے تھے۔ دفنائی چھپ کر رات کو ہوئی تھی۔ وہ صرف پیغمبر ﷺ سے ہی درد دل کر سکتے تھے۔
«عَنِّي وَ عَنِ ابْنَتِكَ النَّازِلَةِ فِي جِوارِكَ»
میری طرف سے اور آپ کی اس بیٹی کی طرف سے سلام جو آپ کے پاس آرام کر رہی ہے۔
«وَالسَّرِيعَةِ اللَّحاقِ بِكَ»
فاطمہ جلدی آپ سے جا ملیں۔
«قَلَّ يا رَسُولَ اللَّهِ عَنْ صَفِيَّتِكَ صَبْرِي»
امیرالمومنین(علیہ السلام) جو سخت ترین حالات میں پہاڑ کی طرح ڈٹے رہتے ہیں، یہاں اعتراف کرتے ہیں کہ میں کمزور پڑ گیا!
« قَلَّ يا رسولُ اللّه ِ عَن صَفيَّتِكَ صَبري »
یا رسول اللہ! علی نے فاطمہ کے فراق میں صبر کا دامن ہار دیا۔
اولیاء خدا کا صبر بھی کم ہو جاتا ہے۔
« فَإنّا للّه ِ وَ إنّا إلَيهِ راجِعونَ. فَلَقَد استُرجِعَتِ الوَديعَةُ، وَ أُخِذَتِ الرَّهينَةُ »
یا رسول اللہ! وہ امانت جو آپ نے مجھے دی تھی، مجھ سے چھین لی گئی۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ فاطمہ مجھ سے جدا ہو۔
« أمّا حُزني فَسَرمَدٌ »
امیرالمومنین مبالغہ کرنے والے نہیں ہیں۔
میرا غم ہمیشہ رہنے والا ہے! نہج البلاغہ کے آخر میں ہے کہ امیرالمومنین سے پوچھا گیا: آقا، آپ اپنی داڑھی میں خضاب کیوں نہیں لگاتے؟
«اَلْخِضَابُ زِينَةٌ وَ نَحْنُ قَوْمٌ فِي مُصِيبَةٍ (نہج البلاغہ، حکمت473)
میں عزادار ہوں۔ آخری دن تک فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا عزادار رہا۔
« وَ أمّا لَيلي فَمُسَهَّدٌ »
اب راتوں کو میری نیند اڑ گئی ہے۔
« إلى أن يَختارَ اللّه ُ لي دارَكَ الَّتي أنتَ بِها مُقيمٌ»
یہاں تک کہ اللہ مجھے آپ کے گھر (جنت) میں پہنچا دے جہاں آپ مقیم ہیں۔
« وَ سَتُنَبِّئُكَ ابنَتُكَ »
یا رسول اللہ! آپ کی بیٹی فاطمہ آپ کو جلد ہی بتا دیں گی،
« بِتَضافُرِ أُمَّتِكَ عَلى هَضمِها »
آپ کی امت کے فاطمہ کو دبانے پر اکٹھا ہونے کی۔ نہیں نہیں! فاطمہ آپ کو نہیں بتائیں گی۔
« فَأحفِها السؤالَ»
اگر آپ اصرار سے ان سے پوچھیں گے، شاید وہ آپ کو بتا دیں۔
فاطمہ وہ تھیں جنہوں نے امیرالمومنین کو بھی نہیں بتایا۔ اگر انہوں نے امیرالمومنین کو بتا دیا ہوتا تو امیرالمومنین رات کے وقت غسل کے دوران سر دیوار سے نہ ٹکراتے۔ انہوں نے امیرالمومنین کو بھی نہیں بتایا۔
نبی کے بعد اس کی بیٹی کو، امت نے چین سے نہ بیٹھنے دیا، کسی کی محبت نے اس تھکی ہوئی جان کو تسلی نہ دی
وہ علی کے ساتھ مسجد جانا چاہتی تھی لیکن ، افسوس قنفذ کے کوڑوں نے اسے موقعہ نہ دیا
«وہ چاہتی تھی کہ دروازے کے پیچھے جان دے»
یہ سب مصیبتیں آئیں، فاطمہ زہرا تین مہینے زندہ رہیں، اس شاعر نے جواب دیا، نہیں! فاطمہ زہرا کو تو اسی دروازے کے پیچھے جان دینی چاہیے تھی۔
وہ چاہتی تھی کہ دروازے کے پیچھے جان دے + لیکن علی کی بے کسی دیکھ کر، اس نے جان نہ دی
یعنی کہا: میں کچھ دن اور امیرالمومنین کے ساتھ رہ لوں۔
یہی دنوں جب فاطمہ زہرا ، امیرالمومنین (علیہما السلام)کے پاس بستر پر لیٹی تھیں اور ان سے درد دل کر رہی تھیں،
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ آبَائِهِ (ع) قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ فَاطِمَةَ الْوَفَاةُ بَكَتْ فَقَالَ لَهَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ (ع) يَا سَيِّدَتِي مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: أَبْكِي لِمَا تَلْقَى بَعْدِي فَقَالَ لَهَا لَا تَبْكِي فَوَ اللَّهِ إِنَّ ذَلِكِ لَصَغِيرٌ عِنْدِي فِي ذَاتِ اللَّهِ. (البحار 43: 218 ضمن ح 49)
امیرالمومنین نے فاطمہ زہرا سے فرمایا: تم کیوں رو رہی ہو؟
مجھے رونا چاہیے۔ میں فاطمہ کو کھو رہا ہوں۔
تم کیوں رو رہی ہو؟
انہوں نے عرض کیا: علی جان!
« أَبْكِي لِمَا تَلْقَى بَعْدِي!»
ان مصیبتوں کے لئے جو تمہیں میرے بعد اٹھانی پڑیں گی۔
یعنی زہرا نے یہ دو تین مہینے بھی مشکل سے اپنی جان کو تھامے رکھا تاکہ علی تنہا نہ رہیں۔ اس سے زیادہ وہ نہ رہ سکیں۔
وہ چاہتی تھی کہ دروازے کے پیچھے جان دے ، لیکن علی کی بے کسی دیکھ کر، اس نے جان نہ دی
ہر قهرمان اپنے نشان پر فخر کرتا ہے ، زہرا نے اپنا نشان علی کو بھی نہ دکھایا
اگر وہ نشان دکھا دیتیں، تو اس وقت رات کی تاریکی میں حضرت (علی علیہ السلام) کو یہ احساس نہ ہوتا کہ وہ سر دیوار پر مار رہے ہیں۔
اس لئے امیرالمومنین اس خطبہ نہج البلاغہ میں حضرت ﷺ سے عرض کرتے ہیں:
« فَأحفِها السؤالَ»
فاطمہ سے اصرار کے ساتھ پوچھیں،
«وَاسْتَخْبِرْها الْحالَ»
اصرار کے ساتھ دریافت کریں شاید فاطمہ آپ کو بتا دیں۔
آخر ایک دل دہلا دینے والی آہ ہے۔
«وَ السَّلامُ عَلَيكُما سَلامَ مُوَدِّعٍ لا قالٍ وَ لا سَئِمٍ»
یا رسول اللہ میں آپ سے بھی وداع کرتا ہوں اور فاطمہ سے بھی وداع کرتا ہوں۔
فرمایا: میں فاطمہ کی قبر کے پاس سے جانا نہیں چاہتا۔
«فَإن أنصَرِف فَلا عَن مَلالَةٍ، وَ إن أُقِم فَلا عَن سوءِ ظَنٍّ بِما وَعَدَ اللّه ُ الصّابِرينَ»
یقین رکھیں اس جملے سے یہ استفادہ ہوتا ہے، اگر امیرالمومنین کر سکتے تو وہ فاطمہ کی قبر کے پاس سے نہ جاتے، لیکن فاطمہ زہرا کی وصیت تھی کہ انہیں خفیہ طور پر دفن کیا جائے۔
امیرالمومنین کو جلدی واپس آنا تھا تاکہ کوئی بھی اس مظلومہ عالم کی تدفین کی جگہ کا پتہ نہ لگا سکے۔
شریعتی: ان شاءالله حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ) تشریف لائیں اور قبر بے نشان مادرگرامی کو ہمیں دکھائیں اور ان شاءالله اس وقت حضرت حجت کی زیارت کی توفیق ہم سب کو نصیب ہو۔
آپ دعا فرمائیے اور سب آمین کہیں۔
حاج آقائے حسینی: ہم خدا قسم دیتے ہیں صدیقہ طاہرہ کی مظلومیت کا ان تمام حاضرین اور ناظرین کے دلوں میں ، جو دعا کی التجا کرتے ہیں اور پریشان حضرات کی پریشانیوں کو دور فرما دے۔ بیماروں کو عافیت کا لباس پہنا دے، ہر غم اور پریشانی کو شیعیان امیرالمومنین سے دور فرما دے۔ مسلمانوں کو ساری دنیا میں ان کے دشمنوں پر فتح عطا فرما۔ امریکیوں اور صیونیستوں، آل سعود، تکفیریوں اور داعشیوں کا شر، جو اس وقت مظلومین عالم کے مقابلے میں فریاد کرتے ہیں،خود ان پر پلٹ دے۔
ہماری قوم کو ہر آزمائش میں سرخرو اور کامیاب قرار دے۔ ہم سب کو سیرت صدیقہ طاہرہ کی پیروی کی توفیق عنایت فرما۔
شریعتی: ان راتوں میں ہمارے لئے دعا کیجیے گا۔ امام جواد علیہ السلام نے ہمیں سکھایا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی اس طرح زیارت کریں۔ زیارت جو ان دنوں سمت خدا کے پروگرام کا حسن ختم ہے۔

