امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

شعبان المعظم

1 ووٹ دیں 05.0 / 5

مجلس نمبر۶ (سات شعبان سنہ۳۶۷ھ)

۱ـ           جنابِ رسول خدا(ص) نے فرمایا شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان خدا کا مہینہ ہے جو کوئی ایک دن میرے مہینے کا روزہ رکھے گا میں روز قیامت اس کا شفیع ہوں گا اور جو کوئی دو دن میرے مہینے کا روزہ رکھے گا اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور جو کوئی تین دن میرے مہینے کا روزہ رکھے گا تو اس سے کہا جائے گا تیرا عمل محکم ہوگیا ہے  اور جو کوئی ماہ رمضان کا روزہ رکھے گا اور اپنی زبان کی حفاظت کریگا اور لوگوں کو تکلیف نہ دے گا خدا اس کے گذشتہ آئیندہ وگناہوں کو معاف کردے گا اور دوزخ سے اس کو آزاد کرے گا اور اس کو دار قرار میں لے آئے گا اور اس کی شفاعت  اہل توحید میں سے قبول کرے گا چاہے اس کے گناہ اعداد رمل یا کوہ عالج کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

۲ـ           امام موسی بن جعفر(ع) ہارون رشید کے ہاں پہنچے تو اس وقت وہ ایک آدمی پر غصے ہو رہا تھا۔ آپ(ع) نے فرمایا بے شک تو اس پر خدا کے لیے غصے ہو رہا ہے مگر تجھے اس پر اس کے علاوہ غصہ نہیں کرنا چاہئے۔

۳ـ          امام صادق(ع) نے اپنے اجداد(ع) سے روایت کیا ہے کہ رسول خدا(ص) ایک دفعہ کچھ آدمیوں کے پاس سے گزرے کہ وہ ایک پتھر کو اوپر کی طرف پھینک رہے تھے ۔( بطور پاپانسہ) اور ان کا یہ عمل بار بار تھا اور آپ(ص) نے ان سے فرمایا یہ کیا کام ہے؟ کہنےلگے اپنی کامیابی کی آزمائش کررہے ہیں آپ(ص) نے فرمایا کیا میں تم کو کامیاب ترین آدمی سے آگاہ کروں؟ عرض کرنےلگے کیوں نہیں یا رسول اﷲ(ص) آپ(ص) نے فرمایا طاقتور ترین اور کامیاب تر تم میں سے وہ بندہ ہے کہ جب وہ خوش ہوجائے تو اسکی خوشی اس کو گناہ و باطل کی طرف نہ کھینچے اور جب غصہ کرے تو اپنے غصہ کو گفتار حق سے ختم کردے اور جب طاقتور ہو تو ناحق کسی پر ہاتھ نہ ڈالے۔

۴ـ          یونس بن ظہبان کہتے ہیں امام جعفر بن محمد(ع) نے فرمایا کہ اپنی عبادت کو مشتہر کرنے سے اس کے خلوص میں شک ہوتا ہے میرے والد(ع) نے اپنے والد(ع) سے انہوں نے اپنے جد(ع) سے روایت کیا اور مجھے بتایا کہ رسول خدا(ص) نے فرمایا سب سے بڑا عبادت گزار وہ آدمی ہے جو اپنے فرائض بجالائے سب سے بڑا سخی وہ آدمی ہے جو اپنے مال کی زکوٰة ادا کرے اورسب سے بڑا زاہد آدمی وہ ہے جو حرام سے اجتناب کرے سب سے بڑا صاحب تقوی (متقی) وہ ہے جو اپنے نفع و نقصان می سچ کہے اور سب سے بڑا عقل مند وہ آدمی ہے۔ کہ لوگوں کے لیے وہی پسند کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے اور لوگوں کے لیے ناپسند کرئے جو وہ اپنے لیے ناپسند کرتا ہے، سب سے زیادہ ہوشیار و عقلمند آدمی وہ ہے جو موت کو شدت سے یاد کرے اور سب سے زیادہ رشک کے قابل وہ آدمی ہے جو زیرِ خاک چلا جائے اور عذاب و سزا سے محفوظ اور ثواب کی امید رکھتا ہو۔ سب سے بڑا غافل وہ ہے جو دنیا کے تغیرات(حالات) کو بدلتا ہوئے دیکھے اور پھر اس سے نصیحت حاصل نہ کرے سب سے بڑا معتبر وہ ہے جو دنیا پر اعتبار نہ کرے، اور سب سے بڑا عالم وہ ہے جس کے علم کے اندر تمام انسانوں کے علوم جمع ہوجائیں سب سے بڑا شجاع  وہ آدمی ہے جو اپنی خواہشات نفس پر غالب آجائے جو آدمی علم میں سب سے بڑا ہے اس کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ اور سب سے کم قیمت وہ آدمی ہے جو سب سے کم علم ہو، اور سب سے کم لذت حاصل کرنے والا حاسد ہے سب سے کم راحت پانے والا بخیل ہے اور سب سے بڑا بخیل وہ آدمی ہے جو اس چیز میں بخل کرے جس کو خدا نے اس پر واجب کیا ہے سب سے زیادہ حق کا سزاوار وہ آدمی ہے جو ان میں سب سے زیادہ صاحب علم ہو اور جان لو کہ سب سے کم حرمت و عزت والا آدمی فاسق ہے اور سب سے کم وفادار آدمی غلام ہے اور کم دوست رکھنے والا آدمی فقیر ہے سب سے زیادہ مفلس و فقیر لالچی( طمع کرنے والا) ہے جب کہ سب سے بڑا غنی وہ آدمی ہے جو حرص کو اسیر(قیدی) نہ ہو اور ایمان میں سب سے بلند ترین ( افضل) وہ آدمی ہے جو بہت زیادہ خوش خلق ہو سب سے زیادہ مکرم وہ ہے جو سب سے زیادہ صاحب تقوی ہو اور قدر ومنزلت میں سب سے بڑا وہ آدمی ہے جو بے معنی و بے مطلب باتوں کو ترک کردے سب سے زیادہ پرہیزگار آدمی وہ ہے جو دکھاوے کو چھوڑدے خواہ وہ اس کا حق  رکھتا ہو سب سےکم مروت آدمی وہ ہے جو جھوٹ بولتا ہو اور بدبخت تریں آدمی وہ ہے جو ( بداعمال) ہی کیوں نہ ہو بادشاہ ہوتا ہے سب سے زیادہ قابل نفرت آدمی وہ ہے جو متکبر (غرور کرنے والا) ہو اور سب سے بڑا مجاہد وہ آدمی ہے جو گناہوں کو ترک کردے سب سے زیادہ فرزانہ آدمی وہ ہے جو جاہلوں سے گریز کرے سب سے زیادہ سعادت مند آدمی وہ ہے جو مکرم لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھے اور سب سے زیادہ عقلمند آدمی وہ ہے جو لوگوں سے زیادہ مدارات کرے سب سے زیادہ تہمت کا مستحق وہ آدمی ہے جو متہم ( تہمت لگانے والے) لوگوں کا ہمنشین ہو اور سب سے بڑا سرکش وہ آدمی ہے جو اسے قتل کرے جس نے کوئی قتل نہ کیا ہو اور اس کو مارے جس نے کسی کو نہ مارا ہو۔ وہ آدمی دوسروں کو معاف کرنے کا زیادہ حق دار ہے جو سزا دینے پر قدرت رکھتا ہو۔ سب سے زیادہ گناہ کا سزا وار وہ ہے جو سامنے تعریف کرے اور پیٹھ پیچھے غیبت کرے سب سے زیادہ ذلیل آدمی وہ ہے جو لوگوں کی اہانت اور بے عزتی کرے اور سب سے زیادہ حزم و احتیاط والا آدمی وہ ہے جو اپنے غصے کو پی جائے سب سے زیادہ با صلاحیت آدمی وہ ہے جو لوگوں کے ساتھ صلح رکھے اور بہترین شخص وہ ہے جس سے دوسرے لوگ نفع حاصل کریں۔

۵ـ          جابر بن عبداﷲ انصاری کہتے ہیں کہ رسول خدا(ص) نےفرمایا بے شک خدا نےمجھے برگزیدہ کیا اور مجھے رسول(ص) بنایا اور کتابوں کی سردار کتاب مجھ پر نازل کی جب میں ( رسول خدا(ص) )نے عرض کیا اے میرے مالک اے میرے معبود نے موسی(ع) کو فرعون کی طرف بھیجا تو اس نے تجھ سے چاہا کہ اس کے بھائی ہارون(ع) کو اس کےساتھ کردے اور اس کا وزیر بنا دے اور اس کے بازو سے اسے قوت دے میرے مالک تو نے اس کی بات کی تصدیق کی میں بھی میرے مالک میرے معبود تجھ سے خواہش رکھتا ہوں کہ میرے خاندان سے میرے لیے وزیر مقرر کردے اور میرے بازو کو اس کے ذریعے قوی کردے تو خدا  نے علی(ع) کو وزیر اور میرا بھائی بنایا اس کو بہادر کیا اور اس کی ہیبت کو دلِ دشمن میں قرار دیا اور وہ اول بندہ ہے کہ جو مجھ پر ایمان لایا اورمیری تصدیق کی اور وہ اول بندہ ہے کہ جس نے میرے ساتھ یگانہ پرستی( خدائے واحد کی عبادت ) کی میں نے اسے خدا سے مانگا اور خدا نے اس کو مجھے عطا  کیا وہ سید اوصیاء ہے اور اس کا آنا سعادت ہے اس کی اطاعت میں موت شہادت ہے اس کا نام تورات میں میرے نام کےساتھ ہے اس کی زوجہ  صدیقہ کبریٰ میری بیٹی ہے اور اس کے دو بیٹے اہل بہشت کے سردار ہیں اور یہ دونوں بیٹے میرے ہیں علی(ع) اور یہ دونوں اور باقی امام(ع) خدا  کی حجت ہیں اس کی مخلوق پر پیغمبروں کے بعد۔ اور علی(ع) میری امت میں علم کا دریا ہیں جو کوئی ان کی پیروی کرے گا نجات پائے گا دوزخ سے اور جو کوئی ان کی اقتدار کرے گا  تو یہ اسے صراط مستقیم کی رہبری کریں گے خدا ان سے دوستی رکھنے والے شخص کو بہشت کے علاوہ کہیں اور داخل نہیں کرے گا۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک