بینك ڈپازٹ، مكان، لون اورعمره كےرقم كا خمس
بینك میں ڈپازٹ پیسوں كا خمس
سوال نمبر211:جوپیسه، ضروریاتِ زندگی كی خریدکیلئےجمع كیا جاتاہے كیا اس پر خمس ہے؟
امام خمینی، آیت الله تبریزی،سیستانی،مكارم اور وحید:اگر اس كو جمع كئے ایك سال ہوگیا ہو تو اس پر خمس ہے۔(۱)
آیت الله صافی:اگر اسے ان وسائل كی ضرورت ہو اور چند سال پیسه جمع كئے بغیر انہیں فراہم نہیں كرسكتا تھا تو اس پر خمس نہیں ہے۔(۲)
آیت الله خامنه ای:اگرضروری اخراجات كے لئے پیشه جمع كیاہو اورعنقریب چندمهنوں میں ضرورت ہو تو جمع شده رقم پر خمس نہیں ہے۔(۳)
نوری:اگر جمع كئے بغیروه آئنده اپنےاخراجات پورے نه كرسكے تو اس پر خمس نہیں ہے۔(۴)
آیت الله بهجت اور فاضل:اگر وه پیسه جمع كئے بغیر مستقبل میں اپنی ضروریات پئرل تع كرسكتا ہو اور مختصر مدت(مثال كے طورپر تین سا ل تك)كے لئے رقم جمع كی گئی ہو تو خمس نہیں ہے۔(۵)
نوٹ: لیكن اگر جمع كی گئی رقم سے وه اپنےاخراجات پورے نه كرے تو اسكا خمس دینا ضروری ہے
مكان كے لون كا خمس
سوال نمبر212:كیامكان خریدنے كی غرض سے بینك میں ركھی گئی رقم پر خمس ہے؟
امام خمینی،آیت الله تبریزی،خامنه ای،سیستانی،مكارم اور وحید:جی ہاں اس رقم پر خمس ہے۔(۶)
آیت الله بهجت،فاضل اور نوری:اگر اپنی ضرورت كے مطابق گھربنانے كے لئے اس كے سواكوئی اور راسته نه ہو تو جمع كی گئی رقم پر خمس نہیں ہے۔(۷)
آیت الله صافی:اگر اس وقت اس كی ضرورت اور شاں كے مطابق رہنے كے لئے گھر كی ضرورت ہے اور مذكوره راسته كے سوا كوئی چاره بھی نہیں ہے تو اس رقم پرخمس نہیں ہے۔(۸)
نوٹ:جن مراجع حضرات كے نظریه كے مطابق مذكوره پیسه پر خمس نہیں ہے لیكن اگر اس جمع رقم سےمستقبل میں گھر نه خریدا جائے تو اس پیسه میں خمس نكالنا ضروری ہے۔
عمره كے لئے دی گئی رقم كاخمس
سوال نمبر121:میں ایك میڈیكل سائنس كا اسٹوڈنٹ ہوں مجھے نو مہینے كاوظیفه ایك ساتھ ملاہے میں نے اس رقم كو عمره كے لئے قافله سالار كو دئے ہیں ،كیا اس پیسه پر خمس ہے؟
امام خمینی،آیت الله تبریزی،سیستانی،فاضل اور وحید:جی ہاں،اگر خمس كی تاریخ تك عمره كے لئےنه گئے تو اس پر خمس ہے ۔(۹)
آیت الله صافی،مكارم اور نوری:جی نہیں اس پر خمس نہیں ہے۔(۱۰)
آیت الله بهجت:اگر عمره پر جانے كا صرف یہی راسته ہو كه پهلے پیسه جمع كیاجائے تو اس پر خمس نہیں ہے۔(۱۱)
آیت الله خامنه ای: اگرحج و زایارت كمیٹی كے توافق نامو(Agriment)كی بنیاد پر قیمت یا سفر حج (عمره)كی اجرت كےعنوان سے مذكوره رقم دی گئی ہو تو خمس نہیں ہے۔(۱۲)
حوالہ جات:
۱۔امام،خمینی،استفتاءات،ج1،سوال24،تبریزی،استفتاءات،سوال856،سیستانی
sistani۔orig خمس شماره8،مكارم،استفتاءات،ج2،سوال516،دفتر آیة الله وحید۔
۲ ۔آیت الله صافی،جامع الاحكام،ج1،سوال738۔
۳ ۔آیت الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال987، 860۔
۴۔ آیت الله نوری، الاستفتاءات،ج2،سوال330۔
۵۔آیت الله بهجت، توضیح المسائل،مسئله1391،فاضل،جامع المسائل،ج1،سوال748۔
۶۔مكارم،استفتاءات،ج2،سوال533،تبریزی،استفتاءات،سوال889،خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال908،سیستانی، org ۔ sistaniخمس شماره10،دفتر امام خمینی اور وحید خراسانی۔
۷۔بهجت، توضیح،مسئله1391،فاضل،جامع المسائل، ج1، سوال677، نوری، استفتاءات، ج2،سوال328
۸۔صافی،جامع الاحكام،ج1،سوال706۔
۹۔امام خمینی،استفتاءات،ج1،سوال108،تبریزی،استفتاءات،سوال873،فاضل،جامع المسائل،ج2،سوال493،دفتر وحید خراسانی اور سیستانی۔
۱۰۔صافی،جامع الاحكام،ج1،سوال701،مكارم،استفتاءات،ج2،سوال541،دفتر نوری،۔
۱۱ ۔آیت الله بهجت ،وسیلة النجاة،مسئله1389۔
۱۲۔آیت الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال972۔

