زمین اور رہن(پگڑی) كا خمس
زمین كا خمس
سوال نمبر214:میں نے اپنی در آمد سے ایك زمین خریدی ہے تاكه دوسال بعد اس پر گھر بنوا كر رہوں كیا خمس كی تاریخ آنے پر اس كا خمس نكالنا ہوگا؟
تمام مراجع حضرات(آیت الله تبریزی ،مكارم اور وحید كے علاوه):اگر گھر بنانے كے لئے اس كے سوا كوئی اور راسته نه ہو تو اس پر خمس نہیں ہے۔(۱)
مكارم:خمس نہیں ہے۔(۲)
تبریزی اور وحید:موجوده قیمت كے لحاظ سے زمین كا خمس نكالنا ضروری ہے۔(۳)
رہن(پگڑی)كاخمس
سوال نمبر215:كاروبار كے ذریعه حاصل ہوئی در آمدكاپیسه جورہن كےطور پر مكان مالك كو دیاجاتاہے كیا اس پر خمس ہے؟
امام خمینی اور آیت الله سیستانی:خمس ہے اور جب بھی وه رقم مل جائے یا اس كا حاصل كرنا ممكن ہوتو فوراً اس كا خمس ادا كردینا چاہیئے۔(۴)
آیت الله صافی اور مكارم:پگڑی كی رقم خرچ میں شمارہوتی ہے اس لئے اس میں خمس نہیں ہے لیكن اگر اسے واپس لے لیا اور پھر اس كی ضرورت نه ہو تو احتیاط كی بناءپر اس كا خمس ادا كیا جائے۔(۵)
آیت الله بهجت،فاضل،تبریزی اور وحید:اگرپگڑی كے بغیر گھر كاحاصل كرنا ممكن نه ہو تو اس پرخمس نہیں ہے لیكن جب بھی اس رقم كو واپس لے گا یاپھر اس كی ضرورت نه ره جائے اور سال كے اخراجات سے زائد ہو تو اس پر خمس ہے۔(۶)
آیت الله نوری:اگرگھر كرایه پر لینے كوئی اور راسته نه ہو تو اس رقم پر خمس نہیں ہے۔(۷)
آیت الله خامنه ای:جب تك گھر كے لئے رقم ضروری ہے اس وقت تك ان پر خمس نہیں ہے لیكن جب بھی وه اس رقم كو واپس لے اس میں خمس نكالنا ضروری ہے مگریه كه كسی دوسری جگه كرایه كے طورپر اس رقم كی ضرورت ہو۔(۸)
حوالہ جات:
۱ ۔امام،استفتاءات،ج1،سوال23؛نوری استفتاءات،ج1،سوال283؛فاضل جامع المسائل،ج1،سوال675؛بهجت،توضیح المسائل،مسئله1391؛سیستانی، منهاج الصالحین،ج1، مسئله 1219؛صافی،جامع الاحكام،ج1،سوال719اور خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات ،سوال902، 956۔
۲ ۔آیت الله مكارم،استفتاءات،ج2،سوال514۔
۳ ۔آیت الله تبریزی،استفتاءات،سوال804،دفتر آیة الله وحید۔
۴ ۔امام خمینی،استفتاءات،سوال 116،دفتر آیة الله سیستانی۔
۵ ۔آیت الله صافی،جامع الاحكام،ج1،سولا707،مكارم،استفتاءات،ج2سوال524اور توضیح المسائل،مسئله506۔
۶ ۔ بهجت ،توضیح المسائل ،مسئله1396؛فاضل،جامع المسائل،ج1 سوال687 اور688؛دفتر آقای وحید اور تبریزی۔
۷ ۔آیت الله نوری،استفتاءات،ج،2،سوال344۔
۸۔آیت الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال897اور945۔

