شادی كے لئے جمع كی گئی رقم كا خمس
شادی كے لئے جمع كی گئی رقم كا خمس
سوال نمبر217:جس رقم كو انسان نے شادی كے لئے جمع كیا ہے كیا اس پر خمس ہے؟
امام خمینی،آیت الله تبریزی،سیستانی،صافی اور مكارم:جی ہاں خمس ہے۔(۱)
آیت الله خامنه ای:اگر عنقریب (مثال كے طورپر خمس كی تاریخ كے تین مہینے بعدتك)ہونے والی شادی كے اخراجات كے لئے جمع كیاہے اور خمس دے دینے كی صورت میں انہیں پورا نه كرسكے تو خمس نہیں ہے۔(۲)
آیت الله نوری:خمس نہیں ہے۔(۳)
آیت الله بهجت اور فاضل :اگر جمع كی مدت مختصر اورمعمول كے مطابق ہو(مثال كے طور پر تین سال تك)تو خمس نہیں ہے۔(۴)
حوالہ جات:
۱۔امام خمینی،استفتاءات،ج1،سوال24؛تبریزی،استفتاءات،سوال880؛سیستانی ڈاٹ اوآرجی،خمس شمار8؛صافی،جامع الااحكام،ج1،سوال747،مكارم، استفتاءات ،ج2، سوال516
۲۔آیت الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال860 اور978۔
۳۔ آیت الله نوری،استفتاءات،ج2،سوال330۔
۴۔آیت الله بهجت،توضیح المسائل ،مسئله1391؛فاضل،جامع المسائل،ج1،سوال748

