گاڑی،موبائل،قرض،سكه اورسونے پر خمس
گاڑی اور موبائل كا خمس
سوال نمبر218:اگر آمدنی كا كچھ حصه موبائل اور گاڑی خریدنے كے لئے كمپنی كے اكاونٹ میں جمع كیا جائے اور ایك سال بھی پورا ہو چكا ہو كیا اس پر خمس ہے؟
امام خمینی ،آیت الله تبریزی،سیستانی،صافی اور وحید:خمس ہے۔(۱)
آیت الله مكارم:اگر بیعانه كے عنوان سے اكاونٹ میں جمع كیا ہے تو خمس نہیں ہےاوراگرامانت كےطورپر جمع كیا ہےتو خمس ہے(۲)
آیت الله بهجت،خامنه ای ،فاضل اور نوری:اگر گاڑی كا خرید ناا س كی ضرورت ہو اور ا س كو فراہم كرنے كار استه صرف كمپنی كے اكاونٹ میں پیسه جمع كرنا ہو تو خمس نہیں ہے۔(۳)
نوٹ(1):اگر كمپنی میں جمع كرده پیسوں پر منافع ہو او رایك سال مكمل ہوجائے تو اس منافع پرخمس ہے۔
نوٹ(2):مذكوره حكم گاڑی سےمخصوص نہیں ہے بلكه ہر وه ضرورت كاسامان جو بینكنك كے ذریعه خریداجاتاہے ان سب كو شامل ہے۔
قرض الحسنه كا خمس
سوال نمبر219: كاروبار كے منافع سے حاصل ہوئی رقم كواگر قرض الحسنه كے عنوان سے دوسرے كو دے دیاہوتوكیا اس پر خمس ہے؟
تمام مراجع كرام:اگر خمس كی تاریخ پر(كسی زخمت كے بغیر)اس كا واپس لینا ممكن ہو تو اس كا خمس ادا كرناضروری ہے ورنه جب بھی وه رقم واپس ملے فوراً خمس نكالاجائے۔(۴)
سكه(سونے كے سكه)كا خمس
سوال نمبر220:كیا سكه بهار آزادی(سونے كا سكه) پر خمس ہے؟
تمام مراجع كرام:اگركاروبار كی آمدنی سے لیاگیا ہے اور سال كے اخراجات سے زائد ہو تو خمس ہے۔(۵)
نوٹ(1):سكه بهارآزادی ضروری اخراجات میں شمار نہیں كیئے جاتے اسی لئے خمس كی تاریخ آنے پر اس میں خمس ہے۔
نوٹ(2):جومراجع حضرات،ہدیه پر خمس كے قائل ہیں،ان كے نظریه كے مطابق اگر سكه بهارآزادی كسی كو ہدیه میں ملا ہو اور سال كے اخراجات سے زائد ہو تو اس پر خمس ہے۔
سونے پر خمس
سوال نمبر221:ایك خاتون نے اپنی تنخواه یا آمدنی سے سونا اور زیور خریدا ہے اور اس كے شوہر كے پاس اتنا پیسه نہیں ہے كه وه اس كے لئے زیور خریدے تو كیا ان جیسی چیزوں كی خرید اری كا خمس عورت پر لازم ہے؟
تمام مرجع كرام:اگررائج مقدار اور اس كی شان كے اعتبار سے ہو تو خمس نہیں ہے۔(۶)
حوالہ جات:
۱۔امام خمینی،استفتاءات،ج1،سوال98، تبریزی،سیستانی،صافی اوروحید،صاحب كا دفتر۔
۲-آیت الله ناصر،مكارم صاحب كا دفتر۔
۳-آیت الله بهجت،وسیلة النجاة،مسئله1389،فاضل،جامع المسائل،ج1،سوال 704،خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال883،نوری،صاحب كا دفتر۔
۴۔امام خمینی،استفتاءات،ج1،سوال96؛آیت الله فاضل،جامع المسائل،ج1،سوال883؛مكارم استفتاءات،ج1،سوال،319؛بهجت توضیح المسائل،مسئله1379؛سیستانی، منهاج الصالحین، ج1، مسئله 1251؛نوری،استفتاءات،ج2،سوال372،تبریزی،استفتاءات ،سوال946، خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال870، صافی،جامع الااحكام، ج1،سوال621،وحیدخراسانی،كادفتر۔
۵-آیت الله فاضل،جامع المسائل،ج1،سوال 649،العروة الوثقیٰ،ج2،مسئله1،صافی،جامع الااحكام،ج1،سوال628، خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال952۔
۶- العروة الوثقیٰ،ج2،مسئله،2،توضیح المسائل مراجع،مسئله1257؛ آیت الله خامنه ای،اجوبة الاستفتاءات،سوال998،وحید،توضیح المسائل،مسئله1783۔

