خواتین كی نماز اور سونے كے زیورات
-
- شائع
-
- مؤلف:
- محقق ارجمند سید مجتبی حسینی مترجم: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
- ذرائع:
- گلشن احكام
نماز اور سونے كے زیورات
سوال نمبر۱۲۱: مردكے لئے سونے كی زنجیر او رانگوٹھی پهن كر نماز پڑھنا كیسا ہے ؟
تمام مراجع:(آیت الله خامنه ای كےسوا)ایسی حالت میں نماز باطل ہے۔(۱)
آیت الله خامنه ای:احتیاط واجب كی بناپر نماز باطل ہے۔(۲)
خواتین كی نماز
سوال نمبر۱۲۲: كیاخوآتین كو نماز میں مردوں كے پیچھے ہی كھڑاہونا چاهئے؟
امام خمینی،بهجت و صافی ،نوری:نہیں اگر آگے بھی كھڑی ہوتی ہیں تو كوئی حرج نہیں لیكن بهترہے كه عورت مردكے پیچھے كھڑی ہو۔(۳)
آیت الله تبریزی و خامنه ای:عورت اور مرد كے درمیان كم سے كم ایك بالشت كافاصله ہونا چاهئےاور اس فاصله كا لحاظ كرتے ہوئے اگر عورت مرد كےآگےبھی كھڑی ہوتی ہے تو اس كی نماز صحیح ہے۔(۴)
آیت الله فاضل ومكارم:عورت مردكے پیچھے ہی كھڑی ہو،نہیں تو اس كی نمازباطل ہے اوراس سلسله میں محرم نامحرم كے درمیان بھی كوئی فرق نہیں ہے۔(۵)
آیت الله سیستانی:احتیاط لازم كی بناءپر عورت مردكے پیچھے كھڑی ہو اور اس سلسله میں محرم و نامحرم كے درمیان كوئی فرق نہیں ہے ۔(۶)
آیت الله وحید:عورت اور مرد كے درمیان كم سے كم ایك بالشت كافاصله ہونا چاهئے لیكن اگر عورت مرد كے برابر یا اسے كےآگے (ایك بالشت سے كم فاصلے)پركھڑی ہو اور دونوں نے ایك ساتھ نماز شروع كی ہو تو انہیں پھر سے نماز پڑھنی ہوگی۔(۷)
۷۴
حوالہ جات:
۱۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۳۲؛ آیت الله نوری،مسئله ۸۳۳؛وحید،توضیح المسائل مسئله۸۳۸۔
۲ ۔آیت الله خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۴۴۲۔
۳ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶؛نوری،توضیح المسائل مسئله۹ ۸۸۷۔
۴ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶؛آیت الله خامنه ای، اجوبة الاستفتاءات،سوال۳۷۴۔
۵ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶۔
۶ ۔ توضیح المسائل مراجع،مسئله۸۸۶۔
۷ ۔آیت الله وحید،توضیح المسائل مسئله۸۹۵اور۸۹۶۔

