نماز جمعہ کی اجازت، لباس کا انتخاب، شوہر کی اطاعت
-
- شائع
-
- مؤلف:
- محقق ارجمند سید مجتبی حسینی مترجم: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
- ذرائع:
- گلشن احكام
نماز جمعہ کی اجازت
سوال نمبر٣٨١: کیا مذہبی رسومات جیسے نماز جمعہ اور مظاہروں میں شرکت کرنے کے لئے شوہرسے اجازت لیناضروری ہے؟
تمام مراجع (تبریزی اور مکارم کے علاوہ):ہاں ، شوہر کی اجازت ہونی چاہیے (۱)
تبریزی اور مکارم : احتیاط واجب کی بناء پر شوہر کی اجازت ہونی چاہیے ۔ (۲)
لباس کا انتخاب
سوال نمبر٣٨٢: کیابیوی کو کپڑے کے انتخاب میں شوہر کا مطیع ہونا چاہیے ؟
تمام مراجع :نہیں ، بیوی کا شوہر کی اطاعت کرنا صرف ازدواجی حقوق اور گھر سے باہر نکلنے میں ضروری ہے اور دوسرے کاموں میں اسکی اطاعت واجب نہیں ہے ۔ (۳)
شوہر کی اطاعت
سوال نمبر٣٨٣: اگر شوہر کسی خاص لباس کے پہننے یا کوئی خاص میکپ کرنے کو کہے تو کیا اسکی اطاعت بیوی پر واجب ہے؟
تمام مراجع :اگر شوہر کی یہ درخواست جنسی لذت حاصل کرنے کی غرض سے ہو اور جس پر عمل نہ کرنا اسکی نفرت کا سبب بنے تو بیوی پر واجب ہے کہ اطاعت کرے ورنہ واجب نہیں ہے ۔ (۴)
۱- آیت الله فاضل، جامع المسائل،ج۱،س۱۶۳۴؛امام، استفتاءات، ج۳، حقوق زوجیت، س۲۶و۲۹؛ بهجت، توضیح المسائل، متفرقه، م۱۸، دفتر : سیستانی، وحید، صافی و نوری۔
۲۔ آیت الله مكارم، استفتاءات،ج۲،س۹۷۶و۹۶۳و تبریزی، استفتاءات، س۱۴۵۴۔
۳۔ امام خمینی، استفتائات،ج۳،حقوق زوجیت،س۸؛آیت الله تبریزی،استفتاءات،س۱۵۵۷؛مكارم، استفتاءات،ج۲،س۶۹؛ وحید، منهاج الصالحین،ج۳، م۱۴۰۷؛ تبریزی، منهاج الصالحین، ج۲،م۱۴۰۷؛سیستانی، منهاج الصالحین، ج۳،م۳۳۹و۳۴۰؛صافی،هدایة العباد،ج۲،النشوز؛فاضل،جامع المسائل،ج۱،س۱۶۷۳و دفتر خامنهای، نوری و بهجت۔
۴۔ آیت الله فاضل، جامع المسائل،ج۱،س۱۶۷۳؛وحید، منهاج الصالحین،ج۳،م۱۳۶۵و فصل فی النفقات؛ تبریزی،منهاج الصالحین،ج۲،م۱۳۶۵و فصل فی النفقات؛امام خمینی، تحریرالوسیله،ج۲،النشوز؛صافی،هدایة العباد،ج۲،النشوز؛سیستانی،منهاج الصالحین،ج۳،م۳۵۰و دفتر:خامنهای؛بهجت، نوری و مكارم۔

