مہر کا مطالبہ
-
- شائع
-
- مؤلف:
- محقق ارجمند سید مجتبی حسینی مترجم: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
- ذرائع:
- گلشن احكام
مہر کا مطالبہ
سوال نمبر٣٧٣: اگر ہمبستری کے بعدبیوی شوہر سے مہر کا مطالبہ کرے لیکن وہ اسے ادا کرنے پر قادر نہ ہو تو وظیفہ کیا ہے ؟
تمام مراجع: اگر شوہر کے پاس گھر ،سازو سامان اور وہ چیزیں جسکی اسے ضرورت یا شان کے مطابق ہے اسکے علاوہ اور کچھ نہ ہو تو عورت مہر کا مطالبہ نہیں کر سکتی ہے بلکہ اسے چاہیے صبر کرے یہاں تک کہ شوہر اپنے اس قرض کو ادا کردے۔ (۱)
سوال نمبر٣٧٤: اگر عورت کے باہر جانے سے شوہر کی حق تلفی نہ ہوتی ہو (کہ جیسے شوہر کام پر ہو) تو کیا پھر بھی اسکی اجازت ضروری ہے ؟
تمام مراجع: (سوائے آیة اللہ تبریزی ا ورآیة اللہ مکارم کے):
ہاں ! اس مثال میں بھی شوہر کی اجازت لازم ہے ۔ (۲)
آیة اللہ تبریزی اورآیة اللہ مکارم :
اس موقع پر بھی احتیاط واجب کی بناء پر شوہر کی اجازت لازمی ہے۔ (۳)
۱ ۔ توضیح المسائل مراجع،م۲۲۷۷؛ آیت الله نوری، توضیح المسائل، م۲۲۷۱، وحید، توضیح المسائل، م۲۳۲۹و دفتر:خامنهای۔
۲- توضیح المسائل مراجع، م۲۴۱۲؛ آیت الله سیستانی، منهاج الصالحین،ج۲،م۳۳۷ و ۳۳۸؛وحید، منها ج الصالحین،ج۳، م۱۴۰۷و نوری، استفتاءات، ج۲،س۶۷۵۔
۳- آیت الله تبریزی، منهاج الصالحین، م۱۴۰۷و مكارم، استفتاءات، ج۲، س۹۶۴۔

