ایام فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) کے مخصوص احکام
-
- شائع
-
- مؤلف:
- حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی کے فتوای
- ذرائع:
- دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مرکز پاسخگویی به احکام شرعی و مسائل فقهی
ایام فاطمیہ (سلام اللہ علیہا) کے مخصوص احکام
ایامِ فاطمیہ کی حد
سوال: احترماً دو عشرہ فاطمیہ کی حد بیان فرمائیں؟
جواب: 13، 14، 15 جمادیالاول کے تین دن اور 1، 2، 3 جمادیالثانی کے تین دن بہ طور معمول فاطمیہ کیلئے مخصوص ہیں۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ شہادت
عشرۂ فاطمیہ کے آغاز کا معیار کیا ہے اور ایامِ فاطمیہ کتنے دن ہوتے ہیں؟
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ شہادت کے بارے میں دو روایتیں منقول ہیں۔
پہلی روایت کے مطابق آپ علیہا السلام رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے پچھتر (۷۵) دن بعد شہید ہوئیں، جس کے مطابق تاریخِ شہادت ۱۳ جمادی الاولیٰ بنتی ہے۔
دوسری روایت کے مطابق آپ علیہا السلام رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے پچانوے (۹۵) دن بعد شہید ہوئیں، جس کے مطابق تاریخِ شہادت ۳ جمادی الثانی ہے۔
ان دونوں تاریخوں کے درمیان آنے والے تقریباً بیس دنوں کو ایامِ فاطمیہ کہا جاتا ہے۔
ایامِ فاطمیہ میں تقریباتِ مسرت کا انعقاد
براہِ کرم ایامِ فاطمیہ کے دونوں عشروں کی حدود بیان فرمائیں۔ نیز اس مدت میں عقد، شادی بیاہ اور اس جیسی خوشی کی تقریبات منعقد کرنے کا کیا حکم ہے؟
معمول کے مطابق جمادی الاولیٰ کی ۱۳، ۱۴ اور ۱۵ تاریخ، نیز جمادی الثانی کی ۱، ۲ اور ۳ تاریخ کو ایامِ فاطمیہ کے لیے مخصوص کیا جاتا ہے۔
تاہم ان دونوں ایام کے درمیانی عرصے میں تمام شرعی احکام و حدود کی رعایت کرتے ہوئے خوشی کی تقریبات منعقد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا علامتی تشییعِ جنازہ
سوال: حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کا علامتی تشییعِ جنازہ نکالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بہتر ہے کہ اس قسم کے کاموں کی بجائے آنحضرت علیہا السلام کے مجالس ِعزاءکو زیادہ پررونق اور زیادہ پرجوش بنایا جائے، خصوصاً آنحضرت کے دو تاریخی خطبوں کی شرح بیان کی جائے۔
فاطمیہ کی مجالس میں لعن و سبّ
سوال: حضرت صدیقہ سلامالله علیہا کے عزاداری کی مجالس میں دیگر مذاہب کے بزرگوں کو لعن و سبّ کرنے کا کیا حکم ہے؟ اورایسی مجالس میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
جواب: ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے جو صفوں میں تفرقہ اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور دراڑ پیدا کریں، اور تمام مسلمان دشمنانِ اسلام کے مقابلے میں متحد رہیں۔
دیگر مناسبتوں کے ساتھ شأن ِشهادت حضرت زہرا (س) کی رعایت
سوال: اگر ایام شهادت حضرت زهرا سلامالله علیها کے دوران کسی خوشی والی قومی یا مذہبی مناسبت کے ساتھ مل جائیں تو کیا ان پروگراموں میں شرکت میں کوئی اشکال ہے؟
جواب: اگر خاتون اسلام ،حضرت زہرا سلامالله علیها شہادت کی شان و شوکت کا خیال رکھا جائے اور محفلیں خوشی اورمسرت کی محفل میں تبدیل نہ ہوں، تو کوئی حرج نہیں ہے۔
حضرت زہرا (س) کی زندگی پر فلم
سوال: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی پر بنائی گئی فلم جس کا نام "بانوی بہشت" (یوم العذاب یا یوم البھشت) ہے، اسے دیکھنے، اس کی ترویج اور تبلیغ کا کیا حکم ہے؟
جواب: بلاشبہ جو لوگ اس فلم کی تیاری و نشر میں مدد کریں یا اسے دیکھیں، انہوں نے گناہِ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے اور یہ فلمیں جو پیغامات پیش کرتی ہیں وہ اسلام اور شیعہ اہل بیت (علیہم السلام) کا پیغام نہیں ہیں۔
متفرقہ، ذرائع ابلاغ، ایامِ فاطمیہ۔
مانندکورونا کےایام میں فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد
سوال: مانند ایام کورونااور اس قسم کی دیگربیماری کے پھیلاؤ میں ایامِ فاطمیہ کی مراسم کے انعقاد کے بارے میں معظم لہ کی کیا توصیہ ہے؟
جواب: توقع ہے کہ اگرچہ کورونا وبا کے پھیلاؤ اور صحت سے متعلق ہدایات و ضوابط کی پابندی کی ضرورت کے باعث مجالسِ فاطمیہ کا انعقاد گزشتہ برسوں کی طرح ممکن نہیں ہو سکا، تاہم ان ایام کی تعظیم و تکریم میں ذرّہ برابر بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ ضروری ہے کہ شعائرِ فاطمی کی تعظیم و تکریم کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں؛ بالخصوص گھروں میں مجالسِ عزا برپا کرکے اور مجازی دنیا(سوشل میڈیا و انٹرنیٹ)سے استفادہ کرتے ہوئے۔
اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ایامِ فاطمیہ اوّل کی عظمت و شان، ایامِ فاطمیہ دوم سے کم نہیں ہونی چاہیے، جن کا انعقاد الحمدللہ ہر سال بھرپور رونق اور شان و شوکت کے ساتھ ہوتا ہے۔
خواتین کا مرثیہ خوانی
سوال: خواتین کا مرثیہ خوانی یا مداحی بلند آواز (لاؤڈاسپیکر) کے ذریعے اس طرح کہ موجبِ مفسدہ ہو، اس کی کیا صورت ہے؟
جواب: سوال کے فرض میں جائز نہیں ہے۔
خواتین کی عزاداری
مرد مداح(سوز خوانی ،مرثیہ خواں، نوحہ خواں مرد) کا خواتین کی مجلس میں داخلہ
سوال: کیا مرد مداح(سوز خوانی ،مرثیہ خواں، نوحہ خواں مرد) کا خواتین عزاداروں کے درمیان داخل ہونا اشکال رکھتا ہے؟ اس مجلس میں خواتین کا ہم نوائی کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: مرد مداح(مرثیہ خواں، نوحہ خواں مرد) اگر شرعی پہلوؤں کی رعایت کرے (پڑھنے والے اور سننے والےمیں) تو ممانعت نہیں ہے، لیکن اس کے ساتھ ہم نوائی کرنا اشکال رکھتا ہے۔
خواتین کی مداحی(سوز خوانی ،مرثیہ خواں، نوحہ خواں)
سوال: بعض خواتین کا پیشہ خواتین کی مجالس میں اہل بیت (علیہم السلام) سے توسل کا ذکر ہے۔ بعض اوقات جب وہ روضہ خوانی یا مداحی و مولودی خوانی (سوز خوانی ،مرثیہ خواں، نوحہ خواں) میں مشغول ہوتی ہیں تو مرد یا وہ بچے جو اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں، اس گھر کے صحن میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس خاتون کی آواز سنتے ہیں۔ ایسی روضہ خوانی اور مداحی و مولودی خوانی (سوز خوانی ،مرثیہ خواں، نوحہ خواں )کا کیا حکم ہے؟
جواب:اس بارے میں جو آپ نے تحریر کیا ہے، اس میں آواز کو قدرے دھیمی کر لے یا بغیر آواز پر زور دیے (سادہ انداز میں) قرأت کرے۔
خواتین کی عزاداری
حائضہ اور جنب کاامامبارگاہ اور قبرستان میں حاضر ہونا
سوال: کیا حائضہ اور جنب خواتین کا عزاداری کے وقت حسینیوں (امام بارگاہوں)میں حاضر ہونا اور شہداء کے قبرستانوں میں جا کر ان عزیز مرحومین کی قبروں پر فاتحہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب: حسینیہ اور اس جیسے مقامات میں جانا جن کا حکم مسجد کا نہیں ہےاشکال نہیں رکھتا اور فاتحہ پڑھنا بھی اشکال نہیں رکھتا؛ لیکن آیاتِ سجدہ نہ پڑھیں۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کیلئے سیاہ لباس پہننا
سوال: کیا ایامِ شہادت حضرت زہرا میں سیاہ لباس پہننا، وحدت اور سیاہ لباس کی کراہت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جائز ہے؟
جواب: اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ حضرات معصومین علیہم السلام کے ایامِ شہادت میں سیاہ لباس پہننا ایک قسم کی تعظیمِ شعائرِ الٰہی ہے، اس میں کراہت نہیں ہے۔
سوال: کیا ایامِ فاطمیہ میں عزاداری کی مراسم کا انعقاد، ملک کے بعض اداروں کی مخالفت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جائز ہے؟
جواب: جب مراسم اس طرح منعقد ہوں کہ مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ پیدا نہ ہو تو کسی کو ان کی ممانعت نہیں کرنی چاہیے، اور جو لوگ انعقاد سے مانع ہوتے ہیں ان کا تصور یہ ہے کہ بعض عزادار اہل سنت کے خلاف تند شعار بلند کرتے ہیں جو ان حالات میں تفرقہ کا باعث ہے۔

