ائمہ طاہرين عليہم السلام سے منسوب دن کے اوقات کي دعائيں
صبح صادق سے طلوع آفتاب تک:
يہ پہلي ساعت ہے جو امير المومنين علي کي طرف منسوب ہے۔ اس ساعت کي دعا يہ ہے:
اے معبود! اے شان و بزرگي اور بڑائي اور اقتدار کے مالک! تو نے جس طرح چاہا اپني قدرت کو ظاہر کيا، تو نے اپني معرفت دے کر اپنے بندوں پر احسان کيا اور اپني طاقت کے ذريعے ان پر غالب آيا اور انہيں شکرِ نعمت کي تعليم دي۔
پس اے معبود! بواسطہ عليٴ کہ جن کو دين کے لئے چنا گيا، جو فيصلہ کرنے ميں دانا اور راہِ تقويٰ سے واقف اور متقيوں کے امام ہيں، رحمت فرما اور ان کي آلٴ پر پہلے اور پچھلے لوگوں ميں۔
اور ميں انہيں اپني حاجتوں ميں وسيلہ بناتا ہوں کہ تو رحمت فرما محمد۰ و آلِ محمد۰ پر اور ميري يہ حاجات ۔۔۔۔ پوري فرما!
طلوعِ آفتاب سے اس کي سرخي دورہونے تک:
يہ دوسري ساعت ہے جو امام حسنِ مجتبيٰ عليہ السلام سے منسوب ہے اور اس کي دعا يہ ہے:
اے معبود! تو نے اپني عظيم قدرت ميں شانِ بزرگي کا لباس پہنا، تيري روشن شعاعوں ميں تيرا نور تاباں ہے۔ تيرا علم حجاب پر حاوي ہے جس سے تو نے ان کو بخشش ميں خاص کيا جو تجھ پر بھروسہ رکھتے ہيں۔
تو اپني کبريائي ميں اتنا بلند ہے کہ اس ميں تو نے اپنے فرمانبردار بندوں پر احسان فرمايا ہے۔ پس ان کے ذريعے تو نے آسمان والوں کے سامنے اس احسان پر فخر کيا۔
پس اے معبود! بواسطہ حسنٴ بن عليٴ کے حق کے جو تجھ پر ہے، ميں سوال کرتا ہوں اور ان کے ذريعے تجھے پکارتا ہوں اور ان کو اپني حاجتوں کے لئے وسيلہ بناتا ہوں کہ تو محمد۰ و آلِ محمد۰ پر رحمت نازل فرما اور ميري يہ حاجات ۔۔۔۔ پوري فرما!
سورج کي شعاعوں کے پھيلنے سے اس کے قدرے بلند ہونے تک:
يہ تيسري ساعت ہے جو امام حسين کے ساتھ منسوب ہے اور اس ساعت کي دعا يہ ہے:
اے وہ جو اتنا حاوي ہے کہ آنکھ اسے ديکھ نہيں پاتي! اے وہ جو اتنا عظيم ہے کہ اس کي حقيقت دلوں ميں سما نہيں سکتي! اے بہترين احسان کرنے والے! اے بہترين درگزر کرنے والے! ا ے بہترين معاف کرنے والے! اے بہت دينے والے! اے عطا کرنے والے! اے وہ جس کي مخلوق ميں کوئي اس جيسا نہيں! اے وہ جس نے اپنے ان اوليائ کے ذريعے اپني مخلوق پر احسان کيا، جن کو اپنے دين کے لئے پسند کيا، ان کے ذريعے اپنے بندوں کو مطيع کيا اور ان کو اپني حجتيں بناکر اپني مخلوق پر مہرباني فرمائي۔
ميں حسينٴ ابنِ عليٴ کے حق کے واسطے سے سوال کرتاہوں جو نواسہ رسول۰ ہيں، جو تيري رضاوں کے تابع رہے، جو تيرے دين کے خير خواہ رہے اور جو تيري طرف رہنمائي کرتے رہے۔ ان کے حق کے ذريعے سوال کرتا ہوں اور ان کو اپني حاجات ميں وسيلہ بناتا ہوں کہ تو رحمت فرما حضرت محمد۰ اور ان کي آلٴ پر اور ميري يہ حاجات ۔۔۔۔ پوري فرما!
سورج کے بلند ہونے سے وقت زوال تک:
يہ چوتھي ساعت ہے جو امام زين العابدين سے منسوب ہے اور اس ساعت کي دعا يہ ہے:
اے معبود! تيرا نور تيري کامل عظمت ميں روشن ہے، تيري تيز چمک تيري واضح روشني ميں ہے۔ ميں تيرے نور کے وسيلے سے سوال کرتا ہوں جس سے تو نے آسمانوں اور زمينوں کو منور کيا اور ظالموں کي گردنيں توڑيں۔ جس سے تو نے مردوں کو زندہ کيا اور زندوں کو موت دي۔ جس سے تو نے بکھروں کو مجتمع کيا اور مجتمع ہونے والوں کو بکھير ديا۔ اور جس سے تو نے کلمات کو مکمل اور آسمانوں کو کھڑا کيا۔
ميں تيرے ولي و دوست عليٴ بن الحسينٴ کے حق کے ذريعے سوال کرتا ہوں جنہوں نے تيرے دين کا دفاع اور تيري راہ ميں جہاد کيا، ميں انھيں اپني حاجات ميں وسيلہ بناتا ہوں کہ تو محمد۰ وآلِ محمد۰ پر رحمت نازل کر اور ميري يہ حاجات ۔۔۔۔ پوري فرما!
زوال آفتاب سے چار رکعت نماز ادا کرنے کے وقت تک:
يہ پانچويں ساعت ہے جو امام محمد باقرٴ سے منسوب ہے اور اس کي دعا يہ ہے۔
اے معبود! اے روشني، بڑائي، نور، بزرگي اور بادشاہت کے مالک! تو اپني بلنديِ شان سے سب پر غالب ہے۔ تو نے اپني مہرباني اور رحمت کي بدولت اپنے بندوں پر احسان کيا، انہيں اپني رضا کے موجود ہونے کي خبر دي۔ ان کے لئے ايسا رہنما بنايا جو تيري محبت کي جانب ان کي رہنمائي کرتا ہے، انہيں محبت کا طريقہ بتاتا ہے اور تيري مشيت کي طرف متوجہ کرتا ہے۔
پس اے معبود! محمدٴ بن عليٴ کے حق کي خاطر جو تجھ پر ہے، ميں اپني حاجات ميں ان کو وسيلہ بناتا ہوں کہ تو محمد۰ و آلِ محمد۰ پر رحمت نازل کر اور ميري يہ حاجات ۔۔۔۔ پوري فرما!
زوال سے چار رکعت کے وقت کي مقدار کے بعد ظہر تک:
يہ چھٹي ساعت ہے امام جعفرصادقٴ سے منسوب ہے اور اس ساعت کي دعا يہ ہے:
اے وہ جو وہم و خيال کي رسائي سے بلند ہے! اے وہ جو نگاہوں کي رسائي سے بالاتر ہے! اے وہ جو تمام صفات سے عالي تر ہے! اے وہ جو لطف کے معاني سے بہت بلند ہے! اور اے وہ جو جلالِ معاني سے لطيف ہے۔ ميں تيرے نورِ ذات اور تيري کبريائي کي روشني کے ذريعے سوال کرتا ہوں، اور تيري عظمت کے واسطے سے جہنم سے بچاو کا سوال کرتا ہوں۔ اور جعفرٴ بن محمدٴ کے تجھ پر حق کي خاطر سوال کرتا ہوں اور اپني حاجتوں ميں ان کو وسيلہ بناتا ہوں کہ تو رحمت فرما محمد۰ و آلِ محمد۰ پر اور ميري يہ حاجات ۔۔۔ ۔ پوري فرما!