امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

مفاھیم قرآن

قرآن فہمی

قرآن فہمی

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہم نے اس سورت میں واضح آیات نازل کی ہیں تاکہ تمہاری یاددہانی ہو جائے اور تم بیدار و آگاہ ہو جاؤ۔ اس سورت کے آغاز میں یہ جو فرمایا جا رہا ہے: ”یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے“ تو قرآن مجید میں فقط یہی ایک سورت ہے جس کا آغاز اس آیت سے ہوا ہے جبکہ وسری بہت سی سورتوں کا آغاز اس آیت ”ہم نے کتاب نازل کی“ سے ہوا ہے۔ یعنی ان آیات میں تمام قرآن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

مزید

نماز اور قرآن

نماز اور قرآن س ١۔قرآن مجید کی کون سی آیت نماز پنجگانہ کے اوقات کی طرف اشارہ ہوا ہے ؟ ج۔ قرآن مجید میں سورہ طہٰ آیت نمبر ١٣٠۔ ( فاصبر علی ما یقولون سَبِّح محمد ربّک قبل طلوع الشمس و قبل غروبها و من انا یِ ا للیل ، فسبح و اطراف النهار لعلک ترضیٰ ) اے رسول جو کچھ کفار بکا کرتے ہیں تم اس پر صبر کرو اور سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اور رات کے دوران اور رات کے اطراف میں اپنے خدا کی حمد اور تسبیح بجا لاتے ، تاکہ اس کی خوشنودی حاصل ہو ۔

مزید

چھوڑکے قرآن جہلِ جہاں پر کتنے برس برباد کئے

چھوڑکے قرآن جہلِ جہاں پر کتنے برس برباد کئے علم روشنی ہے جہل اندھیرا۔ علم سمجھ تو جہل ناسمجھی۔ علم کے بغیر نہ قول کا بھروسہ نہ عمل کا ٹھکانہ ۔ بے شک علم کا مقام عمل سے پہلے ہے۔ لیکن عمل نہ ہوتوعلم بیکار۔ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’علم عمل سے وابستہ ہے جسے علم ہو گا وہ عمل بھی کرے گا اور علم تو عمل کو پکارتا ہے ۔

مزید

سکیولریزم قرآن کی نظر میں

سکیولریزم قرآن کی نظر میں سکیولریزم آج کی دنیا میں بحث کا ایک نہایت اھم موضوع بنا ہوا ہے مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس مادی مکتب فکر کی حمایت میں عالمی سطح پر پروپگینڈا کیا

مزید

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول)

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول) تمام پیغمبر کی نسبت قرآن میں حضرت موسیٰ(ع) کا واقعہ زیادہ آیا ھے۔ تیس سے زیادہ سورتوں میں موسیٰ(ع) و فرعون اور بنی اسرائیل کے واقعہ کی طرف سومرتبہ سے زیادہ اشارہ ہوا ھے۔

مزید

قرآن مجیداور حضرت علی علیہ السلام کی خدمات

قرآن مجیداور حضرت علی علیہ السلام کی خدمات اگر کوئی تاریخ اسلام پر صرف ایک سرسری سی نگاہ ڈالے تو اسے علی علیہ السلام اور قرآن مجید کے درمیان گہرے ربط کا اندازہ ہوسکتا ہے

مزید

قرآن و اھل بیت علیھم السلام

قرآن و اھل بیت علیھم السلام قرآن اور اہل بیت سرکار دو عالم نے ہدایت امت کے لیے دو گرانقدر چیزیں چھوڑی ہیں، ”قرآن اور اہل بیت“ اور ان دونوں کا کمال اتحاد یہ ہے کہ اہل بیت کی پوری زندگی میں قرآن مجید کے تعلیمات کی تجسیم ہے

مزید

قرآنی دعائیں

قرآنی دعائیں ربنا آتنا فی الدنیا حسنة و فی الآخرة حسنة و قنا عذاب النار ۔ پروردگار ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔ بقرہ۔

مزید

قرآن کےبارےمیں قرآن کی زبانی (دوم)

قرآن کےبارےمیں قرآن کی زبانی (دوم) ”اور ہم رسولوں کی خبروں میں سے سب حالات آپ کو سنا رہے ہیں جس سے ہم آپ کے قلبِ (اَطہر) کو تقویت دیتے ہیں، اور آپ کے پاس اس (سورت) میں حق اور نصیحت آئی ہے اور اہلِ ایمان کے لئے عبرت (و یاد دہانی بھی)

مزید

قرآن مجید اور خواتین

قرآن مجید اور خواتین اسلام میں  خواتین کے موضوع پرغورکرنے سے پہلے اس نکتہ کوپیش نظررکھنا ضروری ہے کہ اسلام نے ان افکارکا مظاہرہ اس وقت کیا ہے جب باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کردیتاتھا اوراس جلادیت کو اپنے لیے باعث عزت وشرافت تصورکرتاتھا عورت دنیاکے ہرسماج میں  انتہائی بے قیمت مخلوق تھی اولاد ماں کو باپ سے ترکہ میں  حاصل کیا کرتی تھی لوگ نہایت آزادی سے عورت کالین دین کیاکرتے تھے اوراس کی رائے کی کوئی قیمت نہیں تھی حدیہ ہے کہ یونان کے فلاسفہ اس نکتہ پربحث کررہے تھے کہ اسے انسانوں کی ایک قسم قراردیاجائے یایہ ایک ایسی انسان نمامخلوق ہے جسے اس شکل وصورت میں  انسان کے انس والفت کے لیے پیداکیا گیاہےے تاکہ وہ اس سے ہرقسم کا استفادہ کرسکے استفادہ کرسکے ورنہ اس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید

اہمیت شہادت؛ قرآن وحدیث کی روشنی میں

اہمیت شہادت؛ قرآن وحدیث کی روشنی میں ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیاء عند ربهم یرزقون ۩ فرحین بماء اتهم الله من فضله و یستبشرون بالذین لم یلحقوا بهم من خلفهم الاخوف علیهم ولا هم یحزنون ۩ ویستبشرون بنعمة من بنعمة من الله و فضل وان الله لایضیع اجر المومنین ۩ (آل عمران ۔ ۱۶۹، ۱۷۱)

مزید

قرآن و علم

قرآن و علم قرآن اور علم کے رشتے کو سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ قرآن وعالم انسانیت کی رہبری کے لئے آیا ہے اور عالم انسانیت کی رہبری کے لئے آیاہے اور عالم انسانیت کا کمال و جوہر علم و دانش ہی سے کھلتا ہے۔

مزید

قرآن اور عقل

قرآن اور عقل لوگوں کا خیال ہے کہ دین میں عقل کا کوئی دخل نہیں ہے، ہم عقل کے ذریعہ دین کو نہیں سمجھ سکتے ، یا دین کا عقلانی دفاع نہیں ہوسکتا ، دین کچھ کہتا ہے تو عقل کچھ کہتی ہے، دین کو سمجھنا ہے تو قرآن اور حدیث سے سمجھا جا سکتا ہے عقل سے نہیں!

مزید

قرآن نہج البلاغہ کے آئینے میں

قرآن نہج البلاغہ کے آئینے میں (یہ مقالہ حضرت آیة اللہ مصباح یزدی کی کتاب ”قرآن اورآئینہ نہج البلاغہ“ سے ایک انتخاب ہے)

مزید

قرآن کی روشنی میں منافقین کے ثقافتی صفات

قرآن کی روشنی میں منافقین کے ثقافتی صفات خودی اور اپنائیت کا اظھار منافقین کو اپنی تخریبی اقدامات جاری رکھنے کے لئے تاکہ صاحب ایمان حضرات کی اعتقادی اور ثقافتی اعتبار سے تخریب کاری کرسکیں، انھیں ھر چیز سے اشد ضرورت مسلمانوں کے اعتماد و اعتبار کی ھے تاکہ مسلمان منافقین کو اپنوں میں سے تصور کریں اور ان کی اپنائیت میں شک سے کام نہ لیں، اس لئے کہ منافقین کے انحرافی القائات معاشرے میں اثر گذار ھوں اور ان کے منحوس مقاصد کی تکمیل ھوسکے۔

مزید

قرآن کی روشنی میں منافقین کے نفسیاتی صفات

قرآن کی روشنی میں منافقین کے نفسیاتی صفات قرآن مجید وہ نکات جو منافقین کی نفسیاتی شناخت کے سلسلہ میں، روحی و نفسیاتی خصائص کے عنوان سے بیان کر رھا ھے، پھلی خصوصیت تکبر و خود محوری ھے۔ کبر کے معنی اپنے کو بلند اور دوسروں کو پست تصور کرنا، تکبر پرستی ایک اھم نفسیاتی مرض ھے جس کی بنا پر بھت زیادہ ھی اخلاقی انحرافات پیش آتے ھیں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں۔

مزید

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(چہارم)

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(چہارم) بنی اسرارئیل کا ایک گروہ اپنے کئے پر سخت پشیمان ہوا۔انہوں نے بارگاہ خدا کا رخ کیا۔خدا نے دوسری مرتبہ بنی اسرائیل کو اپنی نعمتوں سے نوازا جن میں سے بعض کی طرف قرآن میں اشارہ کیا گیا ھے۔

مزید

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(سوم)

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(سوم) ایک روایت میں رسول خدا سے منقول ھے: ”اھل جنت میں افضل ترین اور برترین عورتیں چارھیں۔ خویلد کی بیٹی خدیجہ(ع)،محمد کی بیٹی فاطمہ(ع) اور عمران کی بیٹی مریم(ع) اور مزاحم کی بیٹی آسیہ(ع) جو فرعون کی بیوی تھی“۔

مزید

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(دوم)

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(دوم) اس میں شک نھیں کہ انبیاء علیھم السلام کو اپنے خدا کے ساتھ ربط ثابت کرنے کے لئے معجزے کی ضرورت ھے ، ورنہ ھر شخص پیغمبر ی کا دعویٰ کرسکتا ھے اس بناء پر سچے انبیاء علیھم السلام کا جھوٹوں سے امتیاز معجزے کے علاوہ نھیں ہوسکتا،

مزید

قرآن میں انبیاء کرام کے معنوی جلوے

قرآن میں انبیاء کرام کے معنوی جلوے اس بحث کے دوران ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ قرآن انبیاء الہٰی کا تعارف کس طرح کراتا ہے اور ان کے لئے کن صفات و خصوصیات کا ذکر کرتا ہے اس بحث سے ہم اجمالی طور سے تین نتیجے اخذ کرتے ہیں۔

مزید

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک